نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ حیدر علی نے بتایا ہے کہ اس کارکردگی میں پشاور زلمی کے بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ کا بہت اہم کردار رہا۔ حیدر علی نے پی ایس ایل تجربے کی بنیاد پر کہا کہ ہاشم آملہ نے اپنی زندگی میں ان سے اچھا انسان نہیں دیکھا ہے۔
حیدر علی نے بتایا کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ میں ناکام ہونے کے بعد میں بہت مایوس تھا جس کے بعد ہاشم آملہ نے مجھ سے میرے کمرے کا نمبر پوچھا کیونکہ وہ وہاں آ کر میری حوصلہ افزائی کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈری بیٹسمین ہیں، وہ مجھے بھی اپنے کمرے میں بلا سکتے تھے، ان کے آنے سے قبل میں ہاشم آملہ کے کمرے میں چلا گیا اور اس رات انہوں نے مجھے جو ٹپس دیں اس سے پی ایس ایل فائیو میں بہت مدد ملی۔
ٹورنامنٹ کے دوران حیدر علی اور لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رو ¿ف کے درمیان چھڑپ ہو گئی تھی۔ حیدر علی نے بتایا کہ حارث رؤف بہت جارحانہ انداز سے بولنگ کر رہے تھے، انہوں نے باو ¿نسر کر کے مجھے ایک دو جملے بھی کسے جس کے بعد شعیب ملک نے مجھے کہا کہ اگلی گیند جو بھی ہو چھکا مارنے کی کوشش کرنا اور میں نے وہی کیا، باؤنسر کے بعد اگلی گیند باؤنڈری کے باہر تھی۔