میکسیکن نژاد امریکی باکسر اینڈی روئز جونیر نے یونیفائڈ چیمپئن انتھونی جوشوا کو ناک آوٹ کر کے ان سے تین ٹائٹل چھین لیے ہیں۔ حریف سے زیادہ فٹ اور پھرتیلے برطانوی باکسر انتھونی جوشوا جو آئی بی ایف، ڈبلیو بی او اور ڈبلیو بی اے تینوں ٹائٹل کے فاتح تھے، اینڈی روئز کے ہاتھوں ساتویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگئے، جس پر ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔
باکسنگ پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہودی تنظیم فری میسن سے وابستہ بکیوں کو نقصان سے بچانے اور امریکہ میں باکسنگ انڈسٹری کو بھاری بزنس دینے کیلئے انتھونی جوشوا کی شکست کا ڈرامہ رچایا گیا۔ جبکہ سابق ہیوی ویٹ چیمپئن اپنے سے کم مضبوط حریف سے شکست کے بعد بھی پریشان نظر نہیں آئے اور انہوں نے فائٹ کے بعد کہا کہ وہ کم بیک کریں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں برطانوی باکسر انتھونی جوشوا اور میکسیکن نژاد امریکی فائٹر اینڈی روئز کے درمیان ہونے والا مقابلہ پہلے سے طے شدہ لگا۔ شکست کے بعد انتھونی جوشوا کی مسکراہٹ اور ریفری کے چہرے کے تاثرات اس طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ میچ فکسڈ تھا۔
واضح رہے کہ اینڈی روئز کی جیت نے دنیائے باکسنگ کو اس لئے بھی ہلا دیا ہے کہ کسی کو یہ امید نہیں تھی کہ وہ اب تک ناقابل شکست جوشوا کو ہرا دیں گے۔ جوشوا کا اس میچ سے پہلے ریکارڈ 22 میچوں میں 21 ناک آوٹ فتوحات کا تھا۔ ان کا نام اب مائئک ٹائسن اور لیناکس لوئیس جیسے باکسرز کی صفوں میں آئے گا جنہیں اپنے کیریر کے عروج پر اپ سیٹ یا ناقبلِ یقین شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور ان نتائج نے اس وقت باکسنگ کی دنیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔
29 برس کے روئیز کا جوشوا کے ساتھ سامنا مقابلہ پہلے سے طے ہی نہیں۔ جوشوا کا میچ امریکی باکسر جیرل مِلر سے تھا، لیکن مِلر کا دوپ ٹیسٹ مثبت آیا اور پتا چلا کہ وہ غیر قانونی قوت بخش ادویات استعمال کرتے ہیں، جس کے بعد دو ہفتے کے اندر منتظمین کو نئے باکسر کی تلاش کرنا پڑی۔
ناقدین نے اینڈی کے بارے میں کہا تھا کہ وہ جوشوا کے درجے کے باکسر نہیں اور جوشوا کو ان سے لڑنے پر اپنے مداحوں کی ناراضگی اور غصے کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ جوشوا نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج میں ایک اچھے باکسر سے ہارا ہوں۔ فی الحال وہ چیمپئن ہے۔ میں کم بیک کروں گا۔ ‘‘
عام طور پر اپ سیٹ میچوں میں بڑے درجے کے کھلاڑی کیلئے ایک جاندار پنچ ہی ناک آؤٹ پنچ ثابت ہوتا ہے۔ لیکن یہاں اینڈی روئئز جونیر نے ایک ورلڈ چیمپیئن کو ہر ایک راؤنڈ میں آہستہ آہستہ اپنے مکوں سے توڑا اور تھکایا۔ جوشوا نے روئیز کو بائیں پنچ سے تیسرے راؤنڈ میں گرا دیا تاہم اٹھتے ساتھ ہی روئیز نے جوشوا کے سر پر سیدھے ہاتھ سے مکا رسید کیا، جس کے نتیجے میں جوشوا گر گئے۔ جوشوا متعدد بار گرے اور تھکے ہوئے نظر آئے۔