تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

ویسٹ انڈیز کی نظریں 500 رنز کے ہدف پر مرکوز

ویسٹ انڈیز کی نظریں 500 رنز کے ہدف پر مرکوز
  • واضح رہے
  • مئی 30, 2019
  • 3:22 شام

کالی آندھی نے نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں 421 رنز بنائے تھے، جس کے باعث پاکستان کا اس سے کل ہونے والا پہلا میچ خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور کرنے کا اعزاز انگلینڈ کو حاصل ہے، جس نے گزشتہ برس آسٹریلیا کیخلاف 6 وکٹ کے نقصان پر 481 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کو ہی ورلڈ کپ 2019 میں ہاٹ فیورٹ کا درجہ بھی حاصل ہے۔

تاہم کرکٹ کی سب سے ناقابل پیش گوئی unpredictable ٹیم کا اعزاز رکھنے والی ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ میں 500 کا ہندسہ عبور کرنے کے عزائم ظاہر کر دئیے ہیں، جو ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے خطرے کی گھنٹی ہے۔ ویسٹ انڈین پلان کا سب سے زیادہ دباؤ اس وقت قومی ٹیم پرہے، کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کل 31 مئی کو اہم میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کیلئے پہلی بار 500 رنز والا اسکور کارڈ تیار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جب بھی آفیشل میچز کیلئے اسکور کارڈ تیار کیا جاتا تھا تو اسکور کارڈ میں زیادہ سے زیادہ 400 رنز کی حد شامل ہوتی تھی، لیکن انگلینڈ میں میچز ہائی اسکورنگ ہونے کے پیش نظر اس میں مزید 100 ہندسوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اپنے ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں پاکستان کیلئے ایک اور مشکل یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز نے سابق قومی اسپنر مشتاق احمد کی بطور اسپن بالنگ کوچ خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور ویسٹ انڈین کیمپ میں ان کی موجودگی بھی گرین شرٹس کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اگر کالی آندھی کو قابو کرلیا تو ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی پیشقدمی کوئی ٹیم نہیں روک پائے گی۔

ادھر معروف کرکٹ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ 500 رنز کا سنگ میل عبور کرنا ویسٹ انڈیز کیلئے ممکن ہے، کیونکہ اس کے تمام کھلاڑیوں کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے اوپر ہے۔ جبکہ اس کے دو میچ ٹرینٹ برج میں ہیں، جہاں انگلینڈ نے 2016 میں پاکستان کیخلاف 444 رنز بنائے تھے۔ لہٰذا ٹرینٹ برج کی وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کو بھرپور ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔

ویسٹ انڈین بلے باز شائے ہوپ نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں 500 رنز اسکور والی پہلی ٹیم بننا ایک بڑا سنگ میل ہوگا اور انہیں امید ہے کہ بیٹنگ لائن اپ میں فائر پاور ہونے کی بدولت ان کی ٹیم یہ جادوئی سنگ میل عبور کر سکتی ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے