اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بزنس کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے کورونا وباء کے پیش نظر بدلتی صورتحال کے تناظر میں رائز پنجاب کا پلان مرتب کیا ہے۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بزنس کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔ رائز پنجاب کے تحت صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کیلئے بھی منفرد لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔