جسکا ہونا اب ناممکن ہو گیا ہے ۔ دوسری طرف اربوں روپے کے بلین ٹری پروجیکٹ میں کرپشن کرنے والے آفیسران کی پرموشن جاری ۔پلندری (غضنفر جاوید سے)تفصیلات کے مطابق ہر اعتبار سے پسماندہ ضلع سدھنوتی کا ہر محکمہ ہی نرالا ہے جس میں محکمہ جنگلات کے دونوں شعبے اپنی مثال آپ ہیں ۔
ایک طرف خشک درختوں کی آڑ میں سبز درختوں کی بے دریغ کٹائی سے محکمہ کے اہلکاران ا پنے اور بالا آفیسران کے اثاثے بڑھانے میں مصروف ۔ جبکہ دوسری طرف بلین ٹری منصوبہ جو اربوں روپے کا بڑا پروجیکٹ تھا مکمل طور پر کرپشن کا شکار ہو گیا بذریعہ ا خبارات اور سوشل میڈیا تقریباًتمام اضلاع میں کی جانے والی مبینہ کرپشن پر حکام بالا کی توجہ مبذول کروائی جارہی ہے مگر کسی بالا آفیسران کے کانوں پر جونک تک نہ رینگی ۔ جس سے انداشہ ہے کہ ضلعی آفیسران کے ساتھ ساتھ آفیسران بالا نے بھی ہاتھ صاف کیے ہیں چیف سیکٹری آزاد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر اس معاملے کی غیر جانب دارانہ انکوائری کروا کر ملوث کرداروں کو عوام کے سامنے لائیں ۔