پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان حکمت عملی سے متعلق پانچ سالہ پلان سے پرامید ہیں جن کو یقین ہے کہ یہ پاکستان کرکٹ کو کامیابی سے آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔وسیم خان کے مطابق مذکورہ پانچ سالہ پلان دو ہزار انیس میں ہی تیار کرلیا گیا تھا جس کی گورننگ بورڈ سے رسمی منظوری کا انتظار تھا
اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اسے رواں برس فروری میں منظور کرلیا گیا اور اب اس کی باضابطہ نقاب کشائی ممکن ہو سکی۔چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ2019سے 2023کیلئے تیار کردہ حکمت عملی کے متعدد نکات پر گزشتہ سال سے کام جاری ہے اور وہ اس حوالے سے جاری مثبت پیشرفت پر بہت زیادہ مسرور ہیں۔ حکمت عملی سے متعلق پلان کیلئے پرامید وسیم خان کا کہنا تھا کہ اس کی بدولت پاکستان کرکٹ کو کامیابی سے آگے بڑھانا ممکن ہو سکے گا ۔