لاہور: واپڈا نے سوئی سدرن گیس کو ایک گول سے ہراکر نیشنل چیلنج فٹبال کپ جیت لیا۔ پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل واپڈا اور سوئی سدرن نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے۔ تاہم لاروش خالد کے واحد فیصلہ کن گول کی بدولت واپڈا نے ایس ایس جی سی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔
دونوں ٹیموں نے سبقت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے لیکن کامیابی نہ ملی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف کے 75 ویں منٹ میں لاروش نے بال کو گول پوسٹ میں پھینک کر واپڈا کو سبقت دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوائی۔
سوئی سدرن کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ مجموعی طور پر پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیل جانے والے اس فائنل میں کاٹنے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
قبل ازیں ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں آرمی نے کے پی ٹی کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرمی نے قدیر حسین کے گول کے ذریعے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر غلبہ پایا۔ میچ کمشنر کے فرائض آصف کیانی نے شاندار طریقے سے انجام دئیے۔