تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، مدت پوری کریں گے: فیاض الحسن چوہان

5555555
  • نعمان شفیق
  • جولائی 17, 2020
  • 4:39 شام

 وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، مدت پوری کریں گے، لوٹ مار ایسوسی ایشن الزام تراشی کر رہی ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب اطمینان کے ساتھ ذمہ داری نبھا رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔فیاض الحسن چوہان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا عالمی تنظیم نے کورونا کے حوالے سے پنجاب کی پرفارمنس کو بہترین قرار دیا، عثمان بزدار واحد وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے 56 ارب کا ٹیکس ریلیف دیا، پہلا انڈر گراؤنڈ واٹر سیوریج باغ جناح میں مکمل ہونے جا رہا ہے، منصوبے سے بارش کا پانی محفوظ کیا جاسکے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہم نے موبائل اراضی ریکارڈ سینٹر کا آغاز کیا، عثمان بزدار پھڑکنے تھڑکنے کے بغیر پنجاب کی خدمت کر رہے ہیں، غیر متحدہ اپوزیشن سے گزارش کروں گا کوئی تعمیری کام کریں۔ انہوں نے کہا آج منظور پاپڑ والا سامنے آگیا ہے، منظور پاپڑ والا نے شہباز شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں 12 ٹرانزیکشنز کیں۔

فیاض الحسن نے کہا شریف برادران نے کرپشن کے نت نئے طریقے دریافت کیے، یہ بہت بڑے کاریگر اور فنکار ہیں، انہوں نے گریڈ 20 کے گھریلو ملازم بھرتی کیے تھے، ان کی ٹی ٹیاں پکڑوں تو ان کی سیٹیاں نکلتی ہیں، نواز شریف کی طرح شہباز شریف کی سیاست کا سورج غروب ہونیوالا ہے، شہباز شریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، فضل الرحمان کی مثال 4 آنے کے چکن جیسی ہے۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" SEO EXPERT

نعمان شفیق