لاہور ( واضح رہے نےوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل مرگی کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں ۔ پی سی بی کے میڈیکل ریکارڈ سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کریبین لیگ میں دوران فلاءٹ میں عمر اکمل کو مرگی کا دورہ پڑا تھا ۔ 2014ء میں جب یہ خبر شاءع ہوئی تھی تو عمر اکمل اور پی سی بی نے اس کی تردید کی تھی ،ذراءع کے مطابق عمر اکمل برج ٹاءون کے ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے ۔ ایک نجی ٹی وی
کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ عمر اکمل کی رپورٹس کے مطابق بیٹنگ کے دوران مرگی کا دورہ پڑنے سے انہیں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ، وہ ذہنی طور پر بیمار اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں ۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے کئی بار
عمر اکمل کو سمجھایا لیکن وہ ہر کچھ عرصے بعد ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث رہے، ان کے ساتھ مسئلے بہت تھے ۔ وہ نفسیاتی اور ذہنی مسائل کی وجہ سے ڈسپلن کی خلاف ورزی میںملوث ہوجاتے ہیں اور اسی لیے انہیں ماہر نفسیات کے سامنے بٹھانے کی ضرورت ہے ۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل باصلاحیت ضرور ہے لیکن وہ ٹیم کے بجائے اپنے لئے کھیلتے تھے، 29 سالہ مڈل آرڈر بلے باز پر تین سال کی پابندی لگانے کا پی سی بی کا فیصلہ درست ہے ۔