یہ ایک پورا مافیا گروپ ہے، پی سی بی کو سخت کارروائی کرنا ہوگی، کرکٹر کا مطالبہ
لاہور ( واضح رہے نےوز )میچ فکسنگ کیس میں عمر اکمل پر پابندی کے معاملے میں وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر بھی میدان میں آگئے او ر عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کو کم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے
کہ عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں ذوالقرنین حیدر نے مطالبہ کہا کہ عمر اکمل کی تمام جائیداد بھی ضبط ہونی چاہیے، 2010 میں ان لوگوں نے مجھے ڈرایا دھمکایا، میں کم عمر تھا دباوَ برداشت نہ کرسکا ۔ ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ یہ ایک پورا مافیا گروپ ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ان کے خلاف سخت
کارروائی کرنا ہوگی، میرے کیریئر کے رستے میں بھی ان ہی لوگوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں ۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہوں ، میری چیئرمین پی سی بی اور ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ مجھے موقع دیا جائے ۔