تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

برطانیہ کی پہلی باحجاب میئر کو تعصب کا سامنا۔ مستعفی ہوگئیں

UK first hijab-wearing mayor quits labour party
  • واضح رہے
  • اکتوبر 13, 2020
  • 9:31 شام

رخیہ اسماعیل کا آبائی وطن صومالیہ ہے، جس پر انہیں ازلنگٹن کے شہریوں کی جانب سے کبھی کھلے دل سے قبول نہیں کیا گیا

لندن: برطانیہ کی حجاب کرنے والی پہلی میئر رخیہ اسماعیل نے نسلی تعصب کے سبب لیبر پارٹی سے استعفے دے دیا۔ مستعفی ہوتے وقت ان کا کہنا تھا کہ سیاہ فام اور اقلیتی لسانی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون کے طور پر ان کی کوئی شنوائی نہیں تھی۔ رخیہ اسماعیل نے ستمبر میں ازلنگٹن کی میئر شپ کے عہدے سے استعفے دیتے وقت شمالی لندن کی کونسل میں مقامی قیادت پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا اور اب آٹھ برس بعد وہ کونسلر کے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں۔

انہوں نے گارجین کو انٹرویو میں کہا کہ مجھے بےحد افسوس ہے کہ وہ پارٹی جس کے بارے میں میرا خیال تھا کہ وہ انصاف اور برابری کے لیے ہے، بہت سی وجوہات کی بنا پر معاملہ اس کے برعکس ہے۔ میرے لیے لیبر کونسلر کی حیثیت سے اب ہولووے وارڈ کی نمائندگی کرنا مشکل ہے کیونکہ میں پارٹی نظام سے لڑرہی تھی جو سیدھی سی بات ہے کہ سفید فارم مردوں کو بااختیار کرتا ہے کہ وہ جب بھی اور جو کچھ بھی خواہش کریں، ان کے پاس ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2019ء میں کونسل نے عید کے موقعے پر تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے پیچھے ان کے بعض ساتھیوں کا اسلاموفوبیا تھا۔ انہوں نے ایک واقعے کو یاد کیا کہ وہ خط جس میں انہیں لیبر پارٹی کی خواتین کی پہلی قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی اس پر ان کے پتے کے نیچے "صومالیہ" کا لفظ چھپا ہوا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس دعوت کے ساتھ میری جائے پیدائش کا کیا تعلق ہے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے خود پر چاقو سے حملے کا معاملہ میڈٰیا میں اٹھایا جس پر لیبرپارٹی سے تعلق رکھنے والے ان کے ایک ساتھی ان پرچیخے کہ وہ علاقے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ سیاہ فام اور لسانی اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کی حیثت سے میری کوئی شنوائی نہیں ہے۔ آخرکار میں عہدہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے