انقرہ: ترکی نے کورونا وائرس کے مریضوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترکی کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ترکی نے حکومت شہریوں کو اقدامات کی پابندی کرنے کی تاکید کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی میں یومیہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 693 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔
اس ضمن میں ترک وزارت صحت سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگ ماسک درست طریقے سے پپہنیں اس لئے 12 نومبر 2020 سے تمام شہروں، گلیوں اور راستوں میں جہاں کہیں بھی لوگوں کا ہجوم ہو، وہاں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ مصروف عوامی مقامات پر پبلک ٹرانسپورٹ میں اس پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔
اس سے قبل اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیر صحت فرحتین کوکا نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماسک پہننے اور معاشرتی دوری کے قواعد پر پوری طرح عمل کریں۔ وبا سے نمٹنے کیلئے ہم جو کچھ کر سکتے ہیں وہ ہمیں کرنا چاہیئے۔