اس ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے انتخاب کی مہم کے ایک نئے مرحلے سے گزرے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا ’چین وہ سب کچھ کرے گا جس سے میں انتخاب ہار جاؤں۔‘ان تلخ بیانات سے آنے والے دنوں میں دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی میں اور زیادہ اضافہ ہونے کا اشارہ بھی ملتا ہے۔ٹرمپ کی انتخابی مہم میں امریکہ کی پھلتی پھولتی معیشت کو مرکزی نکتہ بنایا جانا تھا لیکن اب ایسا ممکن نہیں رہا۔