تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

ایران کو بڑا دھچکا۔ سینئر جوہری سائنسدان سمیت 4 حملے میں ہلاک

Top Iranian nuclear scientist assassinated near tehran
  • واضح رہے
  • نومبر 27, 2020
  • 10:26 شام

محسن فخری زادے کو مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں ایران کے خفیہ جوہری اسلحے کے پروگرام کا ماسٹر مائنڈ کہتی رہی ہیں

تہران: ایران کو اپنے جوہری پروگرام سمیت دفاعی تناظر میں ایک بڑا دچھکا لگا ہے۔ ایران کی جوہری صلاحیت میں اضافے کے اہم کردار سینئر سائنسدان محسن فخری زادے ایران کے مضافات میں ہونے والے ایک منظم حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ ان کے علاوہ مزید 3 افراد کی موت کی اطلاعات ہیں۔

ایران کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے سب سے سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادے دارالحکومت تہران کے قریب ہونے والے ایک حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ فخرا زادے ابسارڈ میں ہونے والے حملے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق تین سے چار حملہ آوروں نے پہلے بم چلایا اور اس کے بعد فخری زادے کی کار پر فائرنگ شروع کی۔ فارس کے مطابق حملے میں تین سے چار افراد ہلاک ہوئے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مرنے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہیں۔

Top Iranian nuclear scientist assassinated near tehran

واضح رہے ہے کہ مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں فخری زادے کو ایران کے خفیہ جوہری اسلحے کے پروگرام کا ماسٹر مائنڈ کہتی رہی ہیں۔ کئی ممالک کے سفارتکار انہیں ’’ایران کے بم کا باپ‘‘ بھی کہتے تھے۔ درحقیقت وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں سے تھے۔

ایران کی وزارتِ دفاع نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے وزارت کے ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فخری زادے کو لے کر جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے محافظوں کے درمیان جھڑپ کے دوران فخری زادے شدید زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ بدقسمتی سے طبی ٹیم کی ان کو بچانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اور چند منٹوں پہلے وہ ہلاک ہو گئے۔

ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’دہشت گردوں نے ایک نامور ایرانی سائنسدان کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس بزدلانہ کارروائی سے، جس میں اسرائیل کے کردار کے اشارے ہیں، یہ نظر آتا ہے کہ اس کے مرتکب جنگ کے لیے کتنے بیتاب ہیں۔

اس سے قبل 2010 سے 2012 کے درمیان چار ایرانی سائنسدانوں کو قتل گیا تھا اور ایران ان کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام لگاتا رہا ہے۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے مئی 2018 میں ایران کے جوہری پروگرام کے متعلق بتاتے ہوئے فخری زادے کا نام کا خصوصی طور پر لیا تھا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے