گزشتہ روز مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین اور کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر کہا کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو گھروں تک محدود رکھا گیا لیکن ہمارے پاس وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان جاری چپقلش کے دوران شہری آزاد گھوم رہے اور کاروبار بند کیا جارہاہے ، آج2 جولائی سے کسی بھی کاروبار کو بند کیا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے ،
کورونا تک کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے ۔ تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسین مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں آل کراچی تاجر اتحاد سے سربراہ عتیق میر ،را نااکرم ، آصف گلفام ، شیخ محمد ارشاد ، عبداللہ شاری ، واجد مرزا ، جمیل اختر ، صدر الائنس کے عبدالصمد خان ، آل سٹی تاجر اتحاد کے منصور قادوانی اور دیگر موجود تھے ۔ شیخ حبیب نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نام پر حکومت کراچی کے تاجروں کا معاشی قتل کررہی ہے ۔