تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

سری لنکا کا ایک اور کرکٹر میچ فکسر نکلا

sri lanka ka aik aur cricketer match fixer nikla
  • واضح رہے
  • نومبر 20, 2020
  • 9:02 شام

آئی سی سی تحقیقات میں سابق فاسٹ بالر نوان ذوئیسا میچ فکسنگ کے مرتکب قرار پائے ہیں

کولمبو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق سری لنکن سابق فاسٹ بولر نوان ذوئیسا کو میچ فکسنگ کا مرتکب قرار دے دیا۔ جینٹل مین گیم کو کرپشن سے داغدار کرنے والے سابق انٹرنیشنل کرکٹر کو جرم ثابت ہونے کی صورت میں پابندی، جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سری لنکا کے آزاد انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے نوان ذوئیسا کو میچ فکسنگ کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔

42 سالہ سابق فاسٹ بالر کو فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے پر 2018 میں معطل کرکے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ لنکن بالر کو ٹریبونل بنانے سے قبل اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل حق دیا گیا جس کے بعد آزاد ٹریبونل نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو تمام الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔ رپورٹ سامنے کے بعد نوان ذوئیسا کے تمام کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی اور آئی سی سی معطلی بھی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر نے 1997 سے 2007 تک 10 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 30 ٹیسٹ میں 64 اور 95 ون ڈے میچز میں 108 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے