تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

جنوبی افریقہ: ہر 3 گھنٹے میں ایک عورت قتل کردی جاتی ہے

جنوبی افریقہ: ہر 3 گھنٹے میں ایک عورت قتل کردی جاتی ہے
  • واضح رہے
  • ستمبر 10, 2019
  • 2:42 صبح

خواتین کو دن دہاڑے ریپ کرنے اور جان سے مار دینے جیسے واقعات کیخلاف شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جو حکومت سے ایکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں

جنوبی افریقہ میں اگست کو خواتین کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ تاہم پچھلے ماہ یعنی صرف اگست میں 30 خواتین کو ان کے شوہروں، پارٹنرز یا بوائی فرینڈز نے قتل کیا، جس کیخلاف عوام نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہزاروں مظاہرین کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقی پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے اور کیپ ٹاؤن انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (سی ٹی آئی سی سی) کی طرف مارچ کیا، جہاں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کا انعقاد کیا جارہا تھا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف صدر سیرل رامافوسا ایکشن لیں۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرے یونیورسٹی کی ایک طالبہ سے زیادتی اور پھر اس کے قتل کی خبر پر ہو رہے تھے۔ یونیورسٹی آف کیپ ٹاؤن (یو سی ٹی) میں 19 سالہ طالب علم یوین مسٹرٹیانا 24 اگست کو ایک پارسل لینے کیلئے مقامی پوسٹ آفس گئی تھیں۔ پہلے تو اسے کہا گیا کہ وہ ابھی چلی جائے اور بعد میں آئے جب بجلی آگئی ہوگی۔

جب بعد میں وہ واپس آئی تو اسی ملازم نے اس پر حملہ کیا جس نے اسے لوٹا دیا تھا۔ اس کا ریپ کرنے کے بعد اسکیل سے متعدد بار ضربیں لگائی گئیں جس کے نتیجے میں یوین ہلاک ہوگئی۔ دو ستمبر کو 42 سالہ ملازم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے عدالت میں زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا۔

اس قتل کے بعد پورے جنوبی افریقہ میں خواتین کے غم و غصے کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہیش ٹیگ #AmINext ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ بہت سی خواتین نے زیادتی میں ملوث افراد کے ناموں سمیت ان کی تفصیلات آن لائن شیئر کی ہیں، جس سے ملک میں ایک اور تنازع نے جنم لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں جنوبی افریقہ میں مالی بحران بھی شدت اختیار کر چکا ہے اور مقامی افراد کی جانب سے غیر ملکیوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔

ادھر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسہ نے کہا کہ قوم شدید غم میں ہے۔ خواتین کے قتل پر ہم سب بہت زیادہ پریشان ہیں۔ حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی اپنے اختیار میں رہتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے سختی سے نمٹا جائے۔

جنوبی افریقی پولیس سروس کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ سال 2017-18 میں 20 ہزار سے زائد افراد کو قتل کیا گیا، جن میں تین ہزار کے قریب خواتین تھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوبی افریقہ میں ہر تین گھنٹے میں ایک عورت کا قتل کیا جاتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حقوق نسواں کیلئے کام کرنے والے ایک گروپ اس صورت حال کو وبا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کا قتل اور ان پر تشدد اس بات کا ثبوت ہے کہ اب خواتین رات کو ہی نہیں بلکہ دن میں بھی غیر محفوظ ہیں۔ اب خواتین کیخلاف دن کی روشنی میں بھی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے