تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

صحبت پور کے احمد کا قومی ترانہ پڑھ کر ملک سے محبت کا اظہار

sohbatpur ke ahmed ka qaumi tarana parrh ker mulk se mohabbat ka izhar
  • واضح رہے
  • ستمبر 16, 2022
  • 8:25 شام

وزیر اعظم نے جب سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تو اس بچے سے بھی ملاقات ہوئی جو جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے اور فوجی بننا چاہتا ہے

کوئٹہ: سیلاب کی تباہ کاریاں اور سخت مشکلات کے باوجود بلوچستان کے علاقے صحبت پور کے 11 سالہ احمد حسن کا جذبہ حب الوطنی کم نہیں ہوا، اسے امید ہے کہ یہ وقت گزر جائے گا، اچھا وقت آئے گا، اس کا ٹوٹا ہوا گھر دوبارہ بن جائے گا، وہ بڑا ہوکر فوجی بنے گا، اپنے ملک کی خدمت کرے گا اور پاکستان کو مزید مضبوط کرے گا۔

گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے صحبت پور کا دورہ کیا، جو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وہاں امدادی کیمپ میں وزیر اعظم نے اسکول کے بچوں سے ملاقات کی۔ اس دوران احمد حسن نے قومی ترانہ پڑھ کر سنایا، جس پر وزیر اعظم بہت خوش ہوئے اور اس کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 11 سالہ احمد حسن کی حوصلہ افزائی کیلئے خود بھی تالیاں بجائیں اور وہاں موجود دیگر افراد سے بھی بچے کیلئے تالیاں بجانے کا کہا۔ وزیراعظم کی بچے سے قومی ترانہ سننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موقع پر احمد قومی ترانہ بھول گیا تھا، جو وزیر اعظم نے اسے خود یاد دلایا۔

وزیر اعظم نے وطن عزیز سے والہانہ محبت رکھنے والے احمد حسن سے پوچھا کہ وہ کہاں کا رہنے والا ہے، جس پر اس نے بتایا کہ وہ اللہ بخش کمالی کا رہنے والا ہے، تیسری جماعت کا طالب علم ہے، سیلاب کے وقت اس کے گھر میں پانی آگیا تھا اور اب اس کا گھر ٹوٹ چکا ہے، علاقے میں اب بھی پانی کھڑا ہے۔

وزیراعظم صحبت پور کے دورے کے دوران ایک کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو اپنی تعلیم پر توجہ دینے کا زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے تباہ شدہ اسکول بھی تعمیر کرکے دے گی۔

واضح رہے کہ صحبت پور صوبہ بلوچستان کا ایک ضلع ہے۔ ضلع کا نام خان بہادر سخی صحبت خان گولہ کے نام پر رکھا گیا جنہیں ان کی بہادری اور سخاوت کے بدولت خان بہادر اور سخی کا خطاب دیا گیا تھا۔

اس کے مشہور علاقوں میں گورناڑی، حیردین، مانجھی پور، حامدپور، آدم پور، گوٹھ کٹوھر، بھنڈشریف، چتن پٹی، نورپور، جیانی، احمدان پل، جھنڈہ تلاب (ذاکر آباد)، چاندنی چوک، حمیدآباد، کاپاری، درگاہ مولوی قادر بخش اور صحبت پور سٹی شامل ہیں۔ ضلع صحبت پور کا صدر مقام صحبت پور ہے۔ یہ ایک زرعی ضلع ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے