تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

سکم بارڈر پر چینی فوجیوں نے بھارتی فوجیوں کو دھو ڈالا

  • محمد عدنان کیانی
  • مئی 12, 2020
  • 2:46 صبح

گشت کے دوران دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد  چینی فوجیوں نے بھارتی سورماوں  کو سبق سکھاتے ہوئے متعدد بھارتی فوجی زخمی کردئیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  تبت سے متصل  شمال مشرقی بھارتی ریاست سکم  کی سرحد پر گشت کے دوران دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی  اور کچھ  چینی فوجی  بھی زخمی ہوئے تاہم چینی فوجیوں کا پلڑا بھاری رہا۔

بھارتی فوج کی مشرقی کمانڈ کے ترجمان مندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ واقعے میں دونوں اطراف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا۔مندیپ ہودا نے کہا  ہے کہ یہ معاملہ مقامی سطح  پر ہی  مذاکرات کے بعد حل کرلیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان طویل سرحد موجود ہے اور دونوں میں سرحدی تنازعہ بھی پایا جاتا ہے، بلندی پر واقع بارڈر پر اکثر و بیشتر دونوں ممالک  کے فوجی گشت کے دوران آمنے سامنے آجاتے ہیں۔اس سے قبل  کئی بار چین، بھارت کو خبردار کرچکا ہے کہ بھارت چینی فوج کی صلاحیتوں پر غلط فہمی میں نہ رہے، پہاڑ کو ہلانا آسان ہے لیکن چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے عزم کو متزلزل کرنا مشکل ہے۔سرحدی تنازعے کے باعث ہی دونوں ممالک کے درمیان 1962 میں ایک جنگ بھی ہوچکی ہے۔

محمد عدنان کیانی

محمد عدنان کیانی بین الاقوامی سطح پر جانی جانے والی دینی شخصیات کے انٹرویوز کے سلسلے میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔ وہ اردو و انگریزی کالم نگاری اور سب ایڈیٹنگ سمیت سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں۔ مذہبی امور پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔

محمد عدنان کیانی