تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

سائٹ ایریا کی مخدوش سڑکوں کی تعمیر نو کیلئے 1.37ارب روپے کی منظوری۔ سراج تیلی کا خیرمقدم

  • واضح رہے
  • ستمبر 17, 2020
  • 11:05 صبح

سائٹ ایریا کے انفراسٹرکچر کی بحالی ایک سال میں مکمل کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے۔ سابق صدر کراچی چیمبر

بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈ (سائٹ) کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر نو کے لیے 1.37ارب روپے کی منظوری دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔ زیر التوا کاموں کی وجہ سے سائٹ ایریا میں ہزاروں صنعتوں کو بالخصوص حالیہ بارشوں کے بعد بہت زیادہ مشکلات کا سامنا رہاہے کیونکہ پورے سائٹ کے علاقے کی تقریباًتمام سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

سراج تیلی نے حال ہی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سائٹ کے صنعتکاروں کی شکایات کو پوری طرح سننے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے بے حد مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے کام کو تیز تر کیا جائے گا اور اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سائٹ ایریا کی سڑکوں کی حالت اس حد تک خراب ہوگئی ہے کہ اس علاقے میں جیپ پر سفر کرنا بھی تقریباً ناممکن ہوگیا ہے جبکہ تاجروصنعتکار برادری کو سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث ہرروز سامان کی نقل و حمل کے دوران ہونے والے نقصان کی وجہ سے شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سراج تیلی نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی سائٹ لمیٹڈ کے حوالے کرنے کے وزیر اعلیٰ سندھ کے فیصلے کو بھی سراہا جس سے یقینی طور پر سائٹ ایریا کے تباہ حال انفرااسٹرکچر کی بحالی میں مدد ملے گی اور ان فنڈز کو سائٹ کی ترقی پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے زور دیاکہ سندھ حکومت اور سائٹ لمیٹڈ کو سائٹ ایریا کی تاجر وصنعتکار برادری کی مشاورت سے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مختص فنڈز کو شفاف اور درست طریقے سے استعمال کیا جائے جبکہ سائٹ ایریا میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے درکار مدت کو واضح طور پر تشہیر کیاجائے۔ سائٹ کے صنعتکاروں کو جن دشواریوں کاسامنا ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو کے کام کو تیز تر کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کرنا واقعی ضروری ہے تاکہ سائٹ ایریا میں سڑکوں کا کام ایک سال میں مکمل کیا جاسکے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ نے نشاندہی کی کہ اس بات پر اتفاق ہوچکا ہے کہ سائٹ میں انفرااسٹرکچر کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور اس کی نگرانی کے لیے سائٹ لمیٹڈ کے 3 نمائندوں اور سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے بھی 3نمائندوں پر مشتمل ایک 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ منظور کی گئی 1.37 ارب روپے کی پوری رقم ایک علیحدہ اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے جبکہ مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کے لیے دستخط کا اختیار دونوں پارٹیوں یعنی سائٹ لمیٹڈ اور سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کو حاصل ہو جس سے یقینی طور پر تمام تر فنڈز کو صرف سڑکوں کی تعمیر نوپر استعمال کرنے کا مقصد حاصل ہو پائے گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے