تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

سندھ میں پولیس مقابلوں سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری

sindh main encounters se mutalliq nai guidelines jari
  • واضح رہے
  • دسمبر 23, 2020
  • 10:11 شام

ماورائے عدالت قتل اور خود کو انکاوئنٹر اسپیشلسٹ کہنے والوں کی روک تھام بھی ضروری قرار

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پولیس مقابلوں کے کیس میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے صوبے میں پولیس مقابلوں سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ عدالت کی آبزرویشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس مقابلے کے ہر کیس کے مقدمے میں موبائل انچارج کا نام نہیں ہے، پولیس موبائل کی ڈیوٹی پر موجود اسٹاف اور تھانے سے روانگی کا بھی ذکر نہیں۔

عدالت نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے پاس موجود اسلحے اور گولیوں کا بھی اندراج نہیں، بعض کیسز میں ملزمان کو لگنے والی گولیوں کے زخمی سرکاری اسلحے کے نہیں ہوتے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی آر میں دونوں جانب سے استعمال کیئے گئے اسلحے کی تفصیلات شامل ہونی چاہیئے، ماورائے عدالت قتل اور خود کو انکاوئنٹر اسپیشلسٹ کہنے والوں کی روک تھام بھی ضروری ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ صوبے بھر کے ایس ایس پیز پولیس رولز پر سختی سے عمل درآمد کریں، پولیس مقابلے میں استعمال ہونے والا سرکاری اسلحہ بھی مقابلے کے بعد سیل کیا جائے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والے خول بلا تاخیر فرانزک کے لیے بھیجا جائے، ملزمان جو گاڑی، موٹر سائیکل کی واردات میں استعمال کریں چالان میں اس کا بھی اندراج کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج پولیس مقابلے کے کیسز کا چالان منظور کرنے سے پہلے تمام قوانین کا جائزہ لیں۔عدالت نے مزید ہدایت کی ہے کہ چالان میں پولیس اہلکاروں میں اسلحے کی رجسٹریشن نہ ہو تو پولیس مقابلے کا چالان منظور نہ کیا جائے۔

عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی کی ملکیت کے شواہد نہ ملنے پر مقابلہ مشکوک ہو گا، پولیس مقابلے میں استعمال ہونے والا سرکاری اسلحہ بھی ایف ایس کے لئے بھیجوایا جائے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے