کراچی: سندھ حکومت نے سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے کو جواز بناکر دینی مدارس میں تعلیمی سلسلہ بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود مدارس میں تدریسی عمل جاری تھا۔ تاہم صوبائی حکومت کو مدارس کا کھلا رہنا کھٹکتا رہا۔ جس پر بالآخر آج کارروائی کر دی گئی۔
حکومت سندھ نے صوبے کے تمام مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سیکرٹری محکمہ اوقاف، تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 کے تحت کیا گیا ہے، اس سے قبل اسکولوں کو بھی بند کیا جا چکا ہے۔