تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

پی ایس ایل فائیو کا سیکورٹی پلان جاری۔ نیشنل اسٹیڈیم میں اسپتال قائم

security plan for psl 5 remaining matches
  • واضح رہے
  • نومبر 13, 2020
  • 3:10 شام

ہوٹلوں اور ٹیموں کی آمدورفت کے روٹس پر پولیس کی بھاری نفری ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے لیے موجود رہے گی

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے پلے آفس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم اور شہر کے ریڈ زون میں واقع ہوٹلوں اور ٹیموں کی آمدورفت کے روٹس پر پولیس کی بھاری نفری ٹیموں اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لیے موجود رہے گی۔

اس سلسلے میں کراچی پولیس کے 24 سینئر افسران سمیت 59 ڈی ایس پیز، 474 این جی اوز، 4275 ہیڈ کانسٹیبلز، کانسٹیبلزاور پولیس کی ریپڈ ریسپونس فورس کے 345 جوان متعین کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ممکنہ غیرمعمولی صورتحال اور حالات و واقعات سے نمٹنےکے لیےاسپیشل سکیورٹی یونٹ کی ایس ڈبلیو اے ٹی ’سواٹ‘ ٹیمیں بھی ہمہ وقت فوری رسپاونس کے لیے تیار رہیں گی۔

اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے سربراہ ڈی آئی جی مقصود میمن کے مطابق ایس ایس یو 1018 کمانڈوز سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ہوٹلوں پر اسپیشل برانچ کے سادہ لباس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل فائیو میں شرکت کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آمدورفت کے اوقات میں عوام کی سہولت کے لیے متبادل روٹس پلان پہلے ہی دیا جاچکا ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی کی روشنیوں کی بحالی کے لیے پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد شہر میں امن و امان کے قیام کی دلیل ہے۔ کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور قانون کی بالا دستی کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے