تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

سعودی عرب کا معروف نوجوان صحافی سمندر میں ڈُوب کر جاں بحق

WhatsApp Image 2020-06-06 at 1.42.23 PM
  • نعمان شفیق
  • جون 6, 2020
  • 1:20 شام

علی حکمی کی موت گزشتہ روز شام کے وقت جازان کے علاقے میں ہوئی، سوشل میڈیا پر صف ماتم بچھ گئی

سعودی عرب کا ایک نوجوان صحافی گزشتہ روز سمندر میں ڈُوب جانے سے جاں بحق ہو گیا۔ المرصد کے مطابق نوجوصحافی الحکمی کی عمر صرف 22 سال تھی، تاہم اس نے بہت چھوٹی عمر میں ہی اپنی صحافیانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا تھا۔ اخبار کے مطابق الحکمی کی موت گزشتہ روزجازان کے ایک ساحلی علاقے میں شام کے وقت سمندر میں ڈُوب جانے سے ہوئی۔تاہم ابھی اس حادثے کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ الحکمی نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں جازان کے ایک علاقے کو طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں گھرا ہوا دکھایا گیا تھا۔

اور پھرچند گھنٹوں بعد خود اس کی موت سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیاس کی جوان عمری کی موت نے اس کے گھر والوں اور دوستوں پر صدمہ طاری کر دیا ہے۔کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں کہ اتنا قابل اور ذہین نوجوان یوں اچانک سے سمندر کی بے رحم موجوں کی نذر ہو چکا ہے۔الحکمی کے ایک دوست ماجد عاطف نے اس کی موت کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے ” میرے میڈیا کے صحافی دوست علی حکمی کی گزشتہ شام ڈُوبنے سے موت ہو گئی ہے، میری اللہ سے دُعا ہے کہ اس کی مغفرت فرمائے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے علی الحکمی کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ علی الحکمی نے ابھی شہرت کی مزید بلندیوں پر جانا ہے، مگر موت کے بے رحم ہاتھوں نے اس کی تمام تر جستجو کو ملیامیٹ کر دیا۔ وہ ایک بہترین انسان، انتہائی قابل صحافی اوریاروں کا یار تھا

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" SEO EXPERT

نعمان شفیق