لاہور ( واضح رہے نےوز )سابق اوپنر بلے باز سعید انور اور عامر سہیل کی جوڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈریم پیئرز مہم میں آج کے دور میں بھی مداحوں کی پسندیدہ ٹیسٹ اوپننگ جوڑی قرار پائی ۔ 90 کی دہائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے والے بائیں ہاتھ کے دو عظیم بلے باز سعید انور اور عامر سہیل آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈریم
ٹیسٹ اوپنرز پیئرز میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جوڑی کو موجودہ کرکٹرز نے بھی خوب سراہا ۔ 2 روز تک جاری رہنے والی سرگرمی کو ٹوءٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود سوشل میڈیا کے 10 لاکھ صارفین نے دیکھا اور اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی اپنے خوابوں کی پسندیدہ جوڑیوں کا انتخاب کیا ۔ سابق کپتان سعید انور نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچوں میں
45 سے زائد کی اوسط سے 4052 رنز بنائے جبکہ عامر سہیل نے مجموعی طور پر 47 ٹیسٹ میچوں میں 2823 رنز بنائے ۔ اس سرگرمی میں مداحوں کی دوسری پسندیدہ جوڑی سعید انور اور ماجد خان کی رہی، سعید انور اور حنیف محمد تیسرے جبکہ سعید انور اور محمد حفیظ چوتھے ڈریم اوپنر پلیئرز قرار پائے ۔ اوپنرز کی ڈریم جوڑی کے بعد اب پی سی بی نے ڈریم مڈل آرڈر بیٹسمین کے انتخاب کیلئے مداحوں اور کھلاڑیوں سے رائے طلب کرلی ہے ۔