دوسرا رکن نماز،تیسراروزہ،چوتھا زکواۃ اور پانچواں حج ہے۔اسلام کے ارکان میں تیسرا رکن رمضان المبارک کا روزہ ہے جو مومن کے دل میں مراقبے کی صفت پیدا کرتا ہے۔اور سب سے زیادہ اہم یہ کہ ہم صبر کرنا سیکھ جرہے ہوتے ہیں اور بے شک اللہ تعالی صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔روزے کی فضیلت کے بارے میں آپﷺ نے فرمایا "اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور فرمایا کہ جنت میں روزہ داروں کے لئے ایک خاص دروازہ ہوگا جس کا نام ریان ہےڈاکٹر وقارربانی دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اور اس کے پانچ ارکان ہیں جن میں پہلا اللہ تعالی کی وحدانیت اور حضرت محمد ﷺ کی نبوت اور رسالت کا اقرار ہے،روزہ روحانی عبادت اور فوائد کے ساتھ ساتھ بے تحاشا جسمانی فوائد کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے،جہاں شریعت کے اعتبار س
ے روزہ روحانی پاکیزگی اور ایمانی تقدس کا ضامن ہے وہیں پر طبی نقطہ نظر سے بھی اس کی بہت بڑی اہمیت ہے، روزہ انسانی جسم اور صحت کیلئے ایک ایسا عمل ہے جس کی کوئی مثال موجود نہیں ہے۔ طبی اور سائنسی ماہرین اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ روزہ مذہبی عبادت کے ساتھ جسمانی فوائد کا بھی حصول ہے، 1994ء میں مراکش کے شہر کاسابلانکا میں "رمضان اور صحت"
کے نام سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔جس میں اس موضوع پر 50مقالوں کا جائزہ لیا گیا جس میں روزہ رکھنے والوں کی صحتپر ناقابال یقین بہتری دیکھی گئی۔ہمارے جسم کی مثال اس خودکار مشین کی سی ہے جو مسلسل بغیر کسی وقفے کے کام کرتا رہتا ہے لیکن جس طرح کسی بھی مشین کو مسلسل کام کرنے کے بعد آرام اور صفائی کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح سے جسم ِ انسانی کو بھی آرام اور صفائی کی ضرورت ہوتی ہے ، جس سے نا صرف ہمارا جسم صحت مند،چست وتوانا ہوتا ہے بلکہ مختلف قسم کی جان لیوا بیماریوں سے بھی بچ جاتے ہیں جیسے کہ ماہرین صحت کے مطابق روزہ
کولیسٹرول،بلڈپریشر،ذیابیطس،موٹاپے اور معدہ وجگر کے کئی امراض پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور جسم سے مختلف زہریلا مواد اور فاسد مادے ختم کردیتا ہے اور صرف یہی نہیں جسم کے مختلف ٹشوز کو تازگی،دماغ اور اعصاب کو سکون پہنچانے کا بھی ایک ذریعہ ہے۔کہنے کا مطلب یہ ہے کہ روحانی فوائد کے ساتھ ساتھ سائنسی فوائد بھی بہت ہی زیادہ ہیں جس پر جتنی بات کی جائے کم ہے،غرض کہ جسم انسانی کیلئے یہ ایک نعمت ِ خداوندی ہے ایک رپورٹ کے مطابق روزہ گروتھ ہارمونز (HGH)میں اضافہ اور جین کی تبدیلی ہے جس سے برین سیلز،نظام انہظام اور قوت مدافعت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں روزہ عمر کو طویل اور خوشگوار بنانے کے ساتھ بیماریوں سے بھی دور رکھتا ہے،روزے کی حالت میں صحت مند رہنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم صحت بخش غذاء کا استعما ل کریں اور اس دوران ہر بری عادت سے خود کو بچاکر صحت مند اور توانا رکھ سکتے ہیں۔