تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

روس: وینٹی لیٹر میں آگ بھڑکنے سے 6 کورونا مریض ہلاک

russia-coronavirus-ventilator-fire-1212733315
  • واضح رہے
  • مئی 14, 2020
  • 12:27 صبح

سینٹ پیٹرز برگ کے اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پاکر 150 افراد کو زندہ وارڈ سے بحفاظت نکال لیا ہے

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں وینٹی لیٹر پر موجود 6 کوروناوائرس کے مریض ہلاک ہوگئے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ کے سینٹ جارج ہسپتال کی چھٹی منزل پر کوروناوائرس کے مریضوں کے لیے مختص انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔
آتشزدگی کے نتیجے میں وینٹی لیٹرز پر موجود 5 کورونا وائرس مریض ہلاک ہوگئے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پاکر 150 افراد کو زندہ وارڈ سے بحفاظت نکال لیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آگ وینٹی لیٹر میں فالٹ کی وجہ سے لگی جس کے باعث زہریلے مادے کے اخراج سے مریضوں کی موت واقعہ ہوئی۔دوسری جانب ہسپتال کے انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک ایونٹا ایم ماڈل کے وینٹی لیٹرز کا استعمال روک دیا ہے جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں میں ہسپتالوں میںآتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے ، اس سے قبل 9 مئی کو بھی ماسکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ہسپتال میںآگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک مریض ہلاک ہوگیا تھا۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد فرانس اور جرمنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور اس وقت متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے روس کا دنیا میں تیسرا نمبر ہے۔روس میں اب تک 2116 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے