تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

رضوان کی دلیرانہ اننگز نے قومی ٹیم کی لاج رکھ لی۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب

rizwan ki daleraana innings ne pct ki laaj rakh li
  • واضح رہے
  • دسمبر 22, 2020
  • 9:32 شام

اس بار پاکستان کے قائم مقام کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی

نیپئر: محمد رضوان کی دلیرانہ اننگز کی بدولت پاکستان نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ ہونے سے بچ گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میزبان ٹیم نے دونوں ٹی ٹوئنٹی میچ بآسانی جیت لئے تھے۔

نیپیئر میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے 40 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ مارٹن گپٹل نے حارث رؤف کا استقبال چھکا لگا کر کیا لیکن اگلی ہی گیند پر پاکستانی فاسٹ باؤلر نے انہیں کپتان شاداب خان کی مدد سے چلتا کردیا۔

اگلے ہی اوور میں باؤلنگ کے لیے لائے گئے فہیم اشرف نے کین ولیمسن کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ ٹم سیفرٹ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 3 چھکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 35 رنز بنائے، لیکن اس سے قبل کہ وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

اسکور 109 تک پہنچا تو شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے اسپیل کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لے کر جبکہ فہیم اشرف نے جیمز نیشام کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ اسکاٹ کگلیجن نے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 14 رنز بنائے جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے انہیں چلتا کردیا۔

لیکن دوسرے اینڈ سے ڈیون کونوے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی۔ کونوے اننگز کے آخری اوور میں 45 گیندوں پر 63 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی وکٹ بنے۔ نیوزی لینڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

حیدر علی اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 40 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت پہنچا جب مارٹن گپٹل کی جگہ متبادل فیلڈر کی حیثیت سے میدان میں موجود مچل نے حیدر کا شاندار کیچ لیا، انہوں نے 11 رنز بنائے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد محمد رضوان کا ساتھ دینے محمد حفیظ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے عمدہ شراکت قائم کی۔ محمد رضوان نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ حفیظ کے ہمراہ 72 رنز کی شراکت بھی قائم کی اپنی نصف سنچری جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی سنچری مکمل کر چکی ہے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب حفیظ 41 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ خوشدل بھی صرف 13 رنز بنا سکے۔ دوسرے اینڈ سے رضوان نے عمدہ کھیل جاری رکھتے ہوئے اسکور آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا لیکن فہیم اشرف اور شاداب خان یکے بعد دیگرے دو گیندوں پر ٹم ساؤدھی کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔

محمد رضوان 59 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 89 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میچ کے آخری اوور میں افتخار نے چھکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ پاکستان کی فتح کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم سیریز 1-2 سے جیتنے میں کامیاب رہی۔ رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ٹم سیفرٹ لے اڑے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے