تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

رواں سال حج ہوگا یا نہیں؟ سعودی عرب فیصلہ آج کرےگا

  • محمد عدنان کیانی
  • مئی 10, 2020
  • 3:34 صبح

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ تاریخ میں 40 بار سے زائد مرتبہ حج مکمل یا جزوی طور پر نہیں ہوا لہٰذا اگر حالات بہتر ہوجائیں گے توحج ہوگا۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق خانہ کعبہ میں صفائی کا نظام مؤثربنایا جا چکا ہے جب کہ رمضان المبارک میں نمازیوں کی کورونا سے حفاظت کے لیے مسجد الحرام میں داخلے کے تمام دروازوں پر جراثیم کش سسٹم نصب کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیت اللہ شریف کے طواف کے لیے محدود افراد کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے اور خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے جب کہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت مطاف کو بند کر دیا گیا تھا۔کورونا وبا کی وجہ سے رمضان کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں جہاں  افطار دسترخوان پر پابندی ہے وہیں تاریخ  میں پہلی بار 20 کے بجائے  محض 10 تراویح   پڑھائی  جارہی ہیں۔اس صورتحال سے  دنیا  بھر اور سعودی عرب  میں مسلمان  غم زدہ اور پریشان ہیں اور حرمین  شریفین  کی پہلی جیسی رونقیں  بحال ہونے  کے شدت سے منتظر  ہیں ۔ اس سے قبل اپریل میں  سعودی عرب نے دنیا بھر کے ممالک کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے کا کہا تھا۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج نے فی الوقت کسی بھی معاہدے سے روک رکھا ہے تاہم سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔انکا کہنا ہے کہ سعودی حکومت پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک سے مشاورت کے بعد  حج سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 239 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 30 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

محمد عدنان کیانی

محمد عدنان کیانی بین الاقوامی سطح پر جانی جانے والی دینی شخصیات کے انٹرویوز کے سلسلے میں اپنا مقام بنا چکے ہیں۔ وہ اردو و انگریزی کالم نگاری اور سب ایڈیٹنگ سمیت سماجی خدمات میں بھی پیش پیش ہیں۔ مذہبی امور پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں۔

محمد عدنان کیانی