تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

رمضان میں عوامی خدمت سے اے اے نیشن کیئر نے دل جیت لئے

رمضان میں عوامی خدمت سے اے اے نیشن کیئر نے دل جیت لئے
  • واضح رہے
  • مئی 7, 2022
  • 1:38 صبح

اے اے ایم نیشن کیئر نے رمضان المبارک کے مہینے میں عوامی خدمت کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔

نئی قائم ہونے والی اس فائونڈیشن نے نہ صرف معاشرے کے نظر انداز طبقے کی مالی امداد کی اور انہیں راشن فراہم کئے، بلکہ عید الفطر کے پیش نظر غریب افراد کو نئے کپڑے بھی گفٹ کئے، جن میں خاص طور پر بچوں اور خواتین کے نئے جوڑے شامل ہیں۔ اے اے ایم نیشن کیئر کے اس احسن اقدام نے ان غریب غربا کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں، جو مالی حالت کمزور ہونے کے باعث عید کی خوشیاں نہیں منا سکتے۔ اے اے نیشن کیئر کے بانی عبداللہ امانت محمدی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے علاوہ بھی مستحق افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی تعاون یا راشن بیٹھ کر تقسیم کرتے وقت تصاویر بنانے کا جو ٹرینڈ چلا پڑا ہے وہ انتہائی مایوس کن ہے۔  ہم نے لوگوں کی عزت نفس کو مجروح نہیں کرنا چاہیے، اسی لیے اے اے ایم نیشن کیئر نے راشن بیگز اور دیگر چیزیں تقسیم کرتے وقت جو تصاویر بنائیں ان میں لوگوں کی چہرے دھندلے کر دیئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال رمضان المبارک میں انہوں نے شجر کاری بھی کی ہے۔ مختلف مقامات پر چھوٹے بڑے پودے لگائے گئے، جس میں انہیں اپنی ٹیم کا بھرپور ساتھ حاصل رہا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے شجرکاری بہت ضروری ہے، لہذا ہمیں زیادہ سے زیادہ ٹری پلانٹیشن کرنی چاہیے۔ آخر میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بنیادی مقصد لوگوں کو انٹرنیٹ سے روزگار کے مواقعے فراہم کرنا ہے، جس کے لیے وہ اپنی اکیڈمی میں فری ٹریننگ دے رہے ہیں۔ جبکہ ان کے مختلف کورسز بھی یوٹیوب پر موجود ہیں، جن سے لوگ استفادہ کرسکتے ہیں اور اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے قابل بن سکتے ہیں۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے