تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

رات دیر تک جاگنے کے اثرات

  • نعمان شفیق
  • جون 4, 2020
  • 6:59 صبح

انسانی جسم بائیولوجیکل کلاک پر کام کرتا ہے۔ ہزاروں سال سے انسانی جسم صبح سویرے جاگنے اور رات کو جلدی سونے میں ڈھل چکاہے۔ ایسے میں اس وقت دماغ اور ہارمون زیادہ فعال رہتے ہیں۔ 

لیٹ نائٹ جاگنے کی وجہ سے ہمارا نارمل بائیولوجیکل کلاک ڈسٹرب ہوجاتا ہے۔ ہمیں نیند لانے کا موجب ایک ہارمون ہے جسے ''میلاٹونن ہارمون‘‘ کہا جاتا ہے ہمارے جسم کی ڈیفالٹ سیٹنگز میں یہ ہارمون جیسے ہی شام کا دھندلکا شروع ہوتا اور ہلکی ہلکی تاریکی چھاتی ہے تو یہ ہارمون ریلیز ہونا شروع ہو جاتا نتیجتاً اگلے گھنٹے دو گھنٹوں میں ہمیں شدت سے نیند محسوس ہوتی ہے.ہم اپنی نیند کی خواہش کو دباتے رہتے ہیں چاہے وہ ڈرامے کی صورت میں ہو، پڑھائی کی صورت میں، فیس بک ہو یا چیٹ ، نتیجتاً ہم مسلسل پریکٹس کے بعد میلاٹونن کے جلدی ریلیز کو روک دیتے ہیں بالآخر یا تو ہماری نیند غائب ہو جاتی ہے یا پھر دیر سے نیند آتی ہے۔صبح4بجے کے بعد نیند کیلئے ذمہ دار میلاٹونن گھٹتا ہے۔ایڈرنالن اور دیگر ہارمونز کی مقدار بڑھنے سے یکسوئی، چستی پھرتی اور توانائی زیادہ رہتی ہے۔
اب نیند نہ آنے کی وجہ سے کیا ہوتا سب ہی اس سے بخوبی واقف ہیں۔
سٹریس ہارمون ریلیز ہوتے ہیں، سٹریس ہارمون کی الگ کارستانیاں ہیں جو ہمارا بیڑہ غرق کرتے، مختصراً

۱۔ بالوں کا پتلا ہونا، چہرے پر دانے، جسم پر بال آنا، رنگ گہرا پڑجانا، دل کا دھڑکنا،کمزوری اور بہت سی خواتین کی بیماریاں جن میںحیض کی کمی یا زیادتی۔
۲۔ وزن کا تیزی سے بڑھنا یا گرنا۔
۳۔ بھوک کی زیادتی یا کمی۔
۴۔ افسردگی، ڈپریشن۔
شامل ہو سکتی ہیں۔

اب اگر کوئی یہ کہے کہ جی میں لیٹ تو سوتا ہوں لیکن 8 گھنٹے کی پوری نیندلیتا تو مجھے اثر نہیں پڑتا۔ ایسا نہیں ہوتا۔ فرق پڑتا ہے اور بہت زیادہ پڑتا ہے،نیند وہی ہے جو رات کو کی جائے ، میلاٹونن ہارمون رات کے وقت ریلیز ہوتا اور صبح کے وقت اسکا اثر کم ہونا شروع ہوجاتااگر آپ ساری رات جاگ کر صبح کے وقت سوئے تو یہ میلاٹونن کی وجہ سے نہیں بلکہ تھکان کی وجہ سے غنودگی ہوگی اور آپ ڈیپ سلیپ میں نہیں جاسکوگے جسے آپ سوتے جاگتے والی کیفیت کہتے آپ اس کیفیت میں سارا دن رہوگے۔اس لیے کوشش کریں جلدی کھانا کھائیں اور تمام کام نمٹا کر جلدی بیڈ پہ جائیں اور فجر کے وقت جلدی اٹھیں۔

نعمان شفیق

صحافی اردو نیوز ویب سائٹ "واضح رہے" SEO EXPERT

نعمان شفیق