تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

قومی ٹیم نے نارتھ ہیمپشائر کو روند ڈالا

دورئہ-انگلینڈ-کے-دوسرے-ٹور-میچ
  • واضح رہے
  • اپریل 30, 2019
  • 12:11 صبح

جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی تیز رفتار سنچری کی بدولت پاکستان نے دورئہ انگلینڈ میں دوسرا ٹور میچ بھی بآسانی جیت لیا۔

دورئہ انگلینڈ کے دوسرے ٹور میچ میں پاکستان نے کاؤنٹی ٹیم نارتھ ہیمپشائر کو بآسانی 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ جوشوا کوب کے ناقابل شکست 146 رنز بھی ان کی ٹیم کے کام نہ آئے۔ پاکستان نے فخر زمان کی برق رفتار سنچری کی بدولت انگلش کاؤنٹی ٹیم کا274 رنز کا ہدف محض 41ویں اوور میں حاصل کیا۔

نارتھ ہیمپشائر کے کپتان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ان کی ٹیم کیلئے کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر اوپنر لیوی کو آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد 48 کے مجموعے پر دوسری وکٹ گری۔ جوشوا کوب کے سوا انگلش کاؤنٹی ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہا۔ جوشوا کوب نے پاکستان کیخلاف اپنے لسٹ اے کیریئر کی سب سے بہترین اننگ کھیلی۔ وہ 146 رنز بناکر بھی ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کو ایک معقول ٹوٹل فراہم کیا۔ یوں نارتھ ہیمپشائر نے 50اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر، محمد حسنین، عماد وسیم، جنید خان، یاسر شاہ اور حارث سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ نوجوان فاسٹ بالر محمد حسنین کو دورئہ انگلینڈ میں پہلا میچ کھلایا گیا اور انہیں بڑی احتیاط سے استعمال کیا گیا۔ حسنین نے پریکٹس میچ میں 7 اوورز کرائے اور 30 رنز دیئے۔

نارتھ ہیمپشائر کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے پُر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنائے۔ اس دوران فخر زمان نے ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 81 گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ وہ 101 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد امام الحق بھی 71 رنز پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ بابر اعظم اور سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ بابر نے 53 گیندوں پر 68 اور سرفراز احمد نے 30 رنز بنائے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے