ٹیم رواں سال کے آخری مہینے میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 18 دسمبر سے 7 جنوری کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سری لنکا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قرنطینہ پر اختلاف، سیریز مؤخر
سیریز سے قبل کورونا وائرس کے پروٹوکولز کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم نومبر کے آخری ہفتے میں نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد لنکن میں دو ہفتوں کے قرنطینہ میں رہے گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ پہلے ہی کنفرم کر چکے تھے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گی۔
دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت ٹی 20 میچز آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 26 دسمبر کو پہلا ٹیسٹ میچ ماؤنگنوئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ کرے گا۔