آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جب کہ سنچری میکر شان مسعود کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے اور وہ 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن ہے، مارنوس لانوشین بھی اپنا تیسرا نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔