تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

قطر: فٹبال اسٹیڈیمز میں مذہبی و ثقافتی رنگ نمایاں

qatar football stadiums main mazhabi o saqafati rang numayan
  • واضح رہے
  • جون 26, 2022
  • 12:04 صبح

الثانی حکومت نے فیفا ورلڈکپ 2022ء کیلئے دو سو ارب ڈالر مالیت سے 8 شاہکار اسٹیڈیم تیار کئے ہیں، جو کسی عجوبے سے کم نہیں

دوحہ: قطر میں رواں سال نومبر میں ہونے والا فیفا ورلڈ کپ مشرق وسطیٰ میں پہلا فٹبال ورلڈ کپ ثابت ہوگا۔ کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ 21 نومبر سے 18 دسمبر 2022ء تک قطر کے مختلف شہروں میں سجے گا۔

قطر نے فیفا ورلڈ کپ کے نئے تعمیر شدہ فٹبال اسٹیڈیمز کے افتتاح کے دوران اسلامی ثقافت اور روایات کو برقرار رکھا ہے۔ اسٹیڈیمز کی اوپننگ کے دوران سینکڑوں حافظ قرآن بچوں کو مدعو کیا گیا۔

اس کا فقید المثال مظاہرہ شو الثمامة اسٹیڈیم میں دیکھا گیا۔ جہاں روایتی لباس پہنے بچوں کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے دیکھا گیا۔ اسٹیڈیم کو ایک روایتی ٹوپی کی طرح بنایا گیا ہے، جو اکثر مسلمان نماز کیلئے سر پر پہنتے ہیں۔

الثمامہ اسٹیڈیم

qatar football stadiums main mazhabi o saqafati rang numayan

الثمامة اسٹیڈیم کو عرب ثقافت اور روایات منانے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔ الثمامة اسٹیڈیم کے ارد گرد سرسبز و شاداب ماحول کی موجودگی اسے شاندار بنا دیتی ہے۔ یہ ماحول نہ صرف میدان کو خوبصورت بنانے بلکہ مقامی لوگوں کی زندگیوں اور مستقبل کو مزید بہتر بنانے کے لیے کھیل اور آرام کے لیے بنائے گئے ہیں۔

قطر کے شہر الخور میں واقع اسٹیڈیم 2022ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے نو میچوں کی میزبانی کرے گا۔ جس میں 21 نومبر 2022ءکو افتتاحی میچ بھی شامل ہے۔ اس اسٹیڈیم کی گنجائش 60 ہزار ہوگی۔ لیکن 2022ء ورلڈ کپ کے بعد اسے 32 ہزار نشستوں تک محدود کردیا جائے گا۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم

qatar football stadiums main mazhabi o saqafati rang numayan

قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022ء کی تیاریوں کے سلسلے میں دنیا کا پہلا 5 اسٹار اسٹیڈیم تیار کر لیا گیا ہے۔ جس میں چالیس ہزار تماشائی میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔ الریان میں واقع ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم کو ڈائمنڈ ان دی ڈیزرٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس دلکش اسٹیڈیم کا شمار ان 8 مقامات میں ہوتا ہے، جہاں میگا ایونٹ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

البیت اسٹیڈیم

qatar football stadiums main mazhabi o saqafati rang numayan

قطر ورلڈ کپ کے سب سے بڑے اسٹیڈیم ”البیت“ میں 60 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس اسٹیڈیم کو خیمے کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ اسٹیڈیم بھی دارالحکومت دوحہ سے 46 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الخور شہر میں ہے۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم

qatar football stadiums main mazhabi o saqafati rang numayan

ایک اور میزبان گراؤنڈ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم بھی جدید طرز پر استوار کیا گیا ہے۔ دوحہ میں واقع خلیفہ اسٹیڈیم 1976ء میں تعمیر کیا گیا تھا، جسے روایتی عرب کشتی کی شکل میں بنایا گیا ہے۔ جبکہ اس کی مکمل تجدید 2017ء سے شروع کی گئی۔ جس میں لگ بھگ ایک برس لگا۔ اس اسٹیڈیم میں 45 ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے۔

الجنوب اسٹیڈیم

qatar football stadiums main mazhabi o saqafati rang numayan

اسی طرح الوکرا میں موجود الجنوب اسٹیڈیم برطانوی اور عراقی ڈیزائنرز نے تیار کیا ہے۔ اس اسٹیڈیم کی کُل گنجائش 30 ہزار افراد کی ہے۔

احمد بن علی اسٹیڈیم

qatar football stadiums main mazhabi o saqafati rang numayan

قطری شہر الریان میں موجود احمد بن علی اسٹیڈیم کو بھی اعلی طرز کے نمونے پر تیار کیا گیا۔ جبکہ اس میدان کی مجموعی گنجائش 40 ہزار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الثمامہ اسٹیڈیم قطر ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچز کی میزبانی کرے گا۔ جبکہ 976 نامی اسٹیڈیم کا بھی گزشتہ ماہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے