تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں قادیانی لابی کی موجودگی کا انکشاف

qadiyani-lobbies-in-allama-iqbal-open-university
  • واضح رہے
  • اکتوبر 10, 2020
  • 8:51 شام

داخلہ فارم میں مذہب کے خانہ میں احمدیہ کا ایک الگ ٹیب شامل کیا گیا تھا، جس کو عوامی احتجاج کے بعد ہٹا دیا گیا ہے

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عوامی رد عمل کے سبب قادیانی لابی کی سازش ناکام ہوگئی۔ انتظامیہ نے احتجاج پر داخلہ فارم سے احمدی کا علیحدہ خانہ ہٹا دیا۔ جامعات سمیت دیگر اداروں میں داخلہ فارم پر مسلم و غیر مسلم ہی کا آپشن ہوتا ہے، لیکن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سرگرم قادیانی لابی نے قادیانیوں کو الگ شناخت دلانے کی مذموم کوشش کی۔ اب تک یونیورسٹی انتظامیہ ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاسکی ہے۔

واضح رہے کہ قادیانی اپنے آپ کو آئین سے بچانے کیلئے احمدی کہلواتے ہیں۔ اب چونکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی وجہ سے آئن لائن تعلیمی سلسلوں کا رجحان ہے تو داخلے شروع ہوتے ہی جامعہ کے ایڈمیشن فارم میں احمدیہ، بدھ مت، کرسچن، ہندو، اسلام، سکھ اور ”جواب نہیں دینا چاہتے“ کے علاوہ احمدیہ کا ٹیب بھی خصوصی طور پر شامل کیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، سابقہ تعلیمی ریکارڈ کے علاوہ پاکستانی یا بیرون ملک کے شہری کے حوالے سے بھی حسب سابق ٹیب/ خانے شامل کئے گئے۔

یوں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مسلم و غیر مسلم کے بجائے احمدیہ کا ٹیب شامل کرنے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی۔ احمدیہ کوئی ہی مذہب نہیں ہے بلکہ پاکستان کے آئین کے مطابق قادیانی ایک غیر مسلم اقلیت ہے، جس کی وجہ سے وہ خود کو قادیانی کے بجائے ”احمدی“ کہلواتے اور لکھتے ہیں۔ جب احمدی کہلوائیں گے تو آئینی طور پر خود کو کسی بھی تنازعے اور مسئلے سے بچانے میں ممکنہ طور پر کامیاب ہو جائیں گے۔ اسی وجہ سے قادیانیوں کی جانب سے اپنی تمام ارتدادی سرگرمیوں کو احمدی نام سے شروع کیا جاتا ہے تاکہ سادہ لوح عوام کو گمراہ کیا جاسکے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے مذہب کے اس خانہ میں احمدی نام کو شامل کرنے سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنے آیا، جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے”احمدی“ کے ٹیب کو ہٹا کر مسلم و غیر مسلم کا ٹیب/ خانہ شامل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے متعلق فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ وائس چانسلر ملک سے باہر ہیں، وہ واپس آئیں گے تو اس کے بعد ہی اس پر بات کی جاسکے گی۔

ادھر سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ احمدیت کوئی مزہب نہیں ہے بلکہ یہ ایک فتنہ ہے اور فتوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد کبھی قادیانیوں کو مختلف کمیٹیوں میں شامل کیا جاتا ہے اور کبھی نصاب مین ترمیم کی جاتی ہے تو کبھی قادیانیوں کو نوازنے کے لئے حربے استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے کیونکہ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ ختم نبوت کے لئے ہر محاذ پر قادیانیوں کا راستہ روکے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے