تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

پی ٹی آئی حکومت میں مفادات کا ٹکراؤ

پی ٹی آئی حکومت میں مفادات کا ٹکراؤ
  • واضح رہے
  • جون 2, 2019
  • 1:27 صبح

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی بہن شبنم گل کی نیکٹا ڈائریکٹر کے طور پر تقرری پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی بہن شبنم گل کو قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ زرتاج گل نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر شبنم گل کے تقرر کی سفارش کی تھی۔

زرتاج گل وزیر کی بہن شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین میں گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں تاہم کالج کی اسسٹنٹ پروفیسر کو ایک ہی جھٹکے میں انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے کا ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی حکومت میں مفادات کا ٹکراؤ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ بلکہ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد کی کمپنی ڈیسکون کو مہمند ڈیم کا ٹھیکا دے دیا گیا تھا۔ اسی طرح عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری جو عوامی نمائندے نہیں، معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اوورسیز پاکستانی بنے بیٹھے ہیں۔

ادھر زرتاج گل کی بہن کو نیکٹا کی ڈائریکٹر شپ سے نوازنے کیلئے ہنگامی طور پر نیکٹا کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا، زرتاج گل نے شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا لگوانے کیلئے سیکرٹری داخلہ سے رابطہ کیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد خط بھی لکھا گیا۔

27 فروری 2019 کو سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کو لکھا گیا خط موصول ہونے کے بعد نیکٹا کو قانون کے مطابق دیکھنے کو کہا گیا۔ ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے حکم دیا کہ پالیسی اور قوانین کے مطابق دیکھا جائے جس پر وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل نے بتایا کہ ان کی بہن کی ٹیرازم پر پی ایچ ڈی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نیکٹا کا کام تھا کہ وہ دیکھتا کیا وہ پی ایچ ڈی ہیں یا نہیں، یہ ان کا اختیار ہے، نیکٹا حکام نے حکومتی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے وزیر مملکت کو نواز دیا۔ زرتاج گل کی بہن شبنم گل کی پی ایچ ڈی مکمل نہیں ہوئی۔ شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہے۔

دوسری جانب ترجمان نیکٹا کا کہنا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر گریڈ 17 سے گریڈ 19 تک تعیناتی کیلئے وفاقی و صوبائی محکموں سے 12 درخواستیں ملیں، تین رکنی کمیٹی نے انٹرویو کئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کیلئے موزوں امیدوار شارٹ لسٹ کئے۔ ترجمان نیکٹا نے بتایا کہ شبنم گل منتخب کئے گئے امیدواروں میں سے ایک ہیں۔ کمیٹی نے میرٹ پر ان کی تعیناتی کی سفارش کی، شبنم گل گریڈ 19 میں پہلے ہی سے کام کر رہی تھیں، اس لئے ان کی تقرری بطور ڈائریکٹر خالصتاً میرٹ پر ہوئی۔

ترجمان کے مطابق شبنم گل پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور انسداد دہشت گردی پر کئی مقالے لکھ چکی ہیں، شبنم گل کو نیکٹا کے ریسرچ ونگ کیلئے مناسب اور متعلقہ پایا گیا، نیکٹا نے شبنم گل کی خدمات لینے کیلئے 100 فیصد میرٹ اور مروجہ طریقہ کار کو اختیار کیا۔

اس حوالے سے وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کسی خصوصی برتاؤ کا نتیجہ نہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ شبنم پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور انسداد دہشت گردی پر کئی مقالے لکھے، وہ گریڈ 19 کی آفیسر، بین الاقوامی تعلقات میں ایم فل کرچکی ہیں، شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کیلئے انتخاب کی وجہ انسداد دہشتگردی میں اسپیشلائزیشن ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے