تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گےسابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

مہنگائی کے طوفان کو روکنے کیلئے عمران خان کا ایک اور بیان آگیا

Pti government vows to control the rising inflation
  • واضح رہے
  • اکتوبر 10, 2020
  • 9:04 شام

پی ٹی آئی حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ جب بھی وزیر اعظم مہنگائی پر نوٹس لیتے ہیں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے

اسلام آباد: وزیر اعظم نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی بڑھتی قیمتوں کے نتیجے میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.24 فیصد اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے سے ہماری حکومت اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ بات آج ہفتے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہی۔

واضح رہے کہ اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عوام کی جانب سے بھی موجودہ حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو اعلان کر چکی ہے۔

ایسے میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیر سے شروع ہونے والے آئندہ ہفتے ہماری حکومت اشیائے خورد نوش سستی کرنے کے لیے تمام تر ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لیتے ہوئے تعین کر رہے ہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے، مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی و سمگلنگ وغیرہ اس کا سبب ہیں یا دالوں اور پام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں اس کی وجہ ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ بہرحال آئندہ ہفتے سے ہم اپنی حکمت عملی نافذ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ’اداروں سمیت تمام ریاستی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کا آغاز کریں گے۔

اس سے قبل عمران خان چینی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس بھی لے چکے ہیں تاہم اب تک چینی کی قیمتوں میں کمی نہیں دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں نے 26 نکاتی ایجنڈے اور ایکشن پلان کا اعلان کیا تھا جن میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اشیائے خورد و نوش  کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بھی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے