تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

پی ایس ایل ایڈیشن 6 بھی بند دروازوں میں ہونے کا امکان

psl6 to be held in closed doors
  • واضح رہے
  • جنوری 4, 2021
  • 10:44 شام

کراچی اور لاہور تک محدود سُپر لیگ کے میچز میں محدود تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے دینے کی تجویز دی گئی ہے

لاہور: پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 6 بھی بند دروازوں میں ہونے کا امکان ہے۔ تاہم شائقین کرکٹ اور فرنچائزز کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے کراچی اور لاہور تک محدود سُپر لیگ کے میچز میں محدود تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اجازت ملنے اور حتمی فیصلے کے بعد پی ایس ایل سیزن 2021 میں شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز سٹیڈیم میں بیٹھ کر ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ذرائع کے مطابق تمام پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کے حق میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کورونا وبا کی باعث بدلتی صورتحال اور اس کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرکٹ اور عوام کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر لاہور قلندرز عاطف رانا شائقین کی محدود تعداد میں اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت کی حمایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بغیر شائقین کے لیگ کا مزہ نہیں آتا۔ عاطف رانا کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں محدود شائقین کے ساتھ بگ بیش لیگ کرکٹ شروع ہوگئی ہے، شائقین کے بغیر لیگ کا مزہ نہیں آتا ہے، کورونا وبا کی وجہ سے چیلنجز ضرور ہیں تاہم فرنچائز مالکان پی سی بی کے ساتھ مل کر درست فیصلہ کرینگے۔

پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ جنوری کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں منعقد کی جائے گی جب کہ ٹورنامنٹ فروری اور مارچ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے