لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن سکس کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی۔ پی ایس ایل 2021ء کے لیے ٹیموں کا انتخاب آج ڈرافٹس کے ذریعے لاہور میں ہوا۔ کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ٹام بینٹن اور سپلمنٹری میں ڈیل اسٹین کا انتخاب کرلیا۔
جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ڈیوڈ ملر پلاٹینم کیٹگری میں پشاور زلمی کے ہوگئے۔ جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ نے پلاٹینم میں حسن علی اور ملتان سلطانز نے کرس لن کا انتخاب کرلیا۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں راشد خان اور سپلیمنٹری مین جو ڈینلی کا انتخاب کیا۔
ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شرفانے ردرفورڈ، جبکہ کراچی کنگز نے دینئل کرسچن اور محمد نبی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے لوئس گریگری کو منتخب کرلیا۔ گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل، پشاور زلمی نے عماد بٹ، کوئٹہ گلیڈی ز نے عثمان شنواری کو منتخب کیا۔
سلور کیٹگری میں کراچی کنگز نے چیڈویک والٹن، دانش عزیز اور محمد الیاس کو پک کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے کیمرن ڈیلپورٹ، قیس احمد اور عبدالناصر کو چنا۔ ملتان سلطانز نے سہیل خان، صہیب مقصود صہیب اللہ، ایڈم لتھ اور محمد رضوان کا انتخاب کیا۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے روحیل نذیر، ریس ٹوپلے اور افتخار احمد کو منتخب کیا۔
پی ایس ایل ٹیموں کے اسکواڈ درج ذیل ہیں:
لاہور قلندرز:
کپتان سہیل اختر، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین، راشد خان، سمیت پٹیل، ٹوم ابیل، ذیشان اشرف، سلمان علی آغا، محمد فیضان، معاذ خان، زاہد عالم، جو ڈینلی اور احمد دانیال شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ:
شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، حسن علی، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسیٰ خان، ظفر گوہر، لیوس گریگوری، فل سالٹ، روحیل نذیر، ریس ٹوپلے، افتخار احمد، محمد وسیم جونیئر، سیفی عبداللہ، چارلس جورڈن اور عاکف جاوید شامل ہیں۔
ملتان سلطانز:
شان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، محمد رضوان، عمران طاہر، خوشدل شاہ، ملی، جیمز ونس، عثمان قادر، کرس لین، سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ، ایڈم لیتھ، شاہ نواز دھنی، محمد عمر، عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھویٹ شامل ہیں۔
پشاور زلمی:
وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، لیام لیونگسٹن، حیدر علی، ڈیوڈ ملر، مجیب الرحمٰن، شیرفین رودرفورڈ، عماد بٹ، عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا، محمد عرفان جونیئر، ابرار احمد، محمد عمران، روی بوپارا اور عامر خان شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
سرفراز احمد (کپتان)، کرس گیل، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود، انور علی، ٹام بینٹم، عثمان شنواری، کیمرون ڈیلپورٹ، اسپنر قیس احمد، عبدالناصر، صائم ایوب، آرش علی خان، ڈیل اسٹین اور عثمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔