تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

پی ایس ایل 1 اور 2 میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

  • ابوبکر امانت
  • اکتوبر 1, 2020
  • 1:23 صبح

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کے سیزن ون اور ٹو میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سپر لیگ کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 1 اور 2 کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں پیش کی گئی جس میں پی ایس ایل 1 اور 2 میں 2 ارب77 کروڑ روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل میں 3 ٹیموں کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اورکوئٹہ کی کم قیمت پر نیلامی کی گئی جس سے پی سی بی کو 11 لاکھ ڈالر سالانہ کا نقصان ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بھی احسان مانی نے کہا کہ میں آڈٹ رپورٹ میں ذاتی طور پر دلچسپی نہیں لیتا لیکن اس کی سربراہی کرتا ہوں، ادارے کے ہر معاملے میں مداخلت نہیں کرتا، اس وقت حالات مشکل تھے اور پی ایس ایل کا انعقاد ضروری تھا، پی سی بی پر پیپرا قوانین لاگو نہیں ہوتے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین نے پی سی بی کے چئیرمین احسان مانی کے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادارے کے ذمہ دار ہیں، غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں، سیکرٹری آئی پی سی کرکٹ بورڈ والوں کو بلا کر سمجھائیں کہ نظام کیسے چلتا ہے۔

رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی ادارے کے سربراہ ہیں، ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کیوں نہیں آئی۔سیکرٹری آئی پی سی نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت ٹیموں کی نیلامی پر پیمرا قوانین لاگو نہیں تھے، محکمہ آڈٹ نے ہمیں ورکنگ پیپر نہیں دیا، پی سی بی کہتا ہے کہ ہم ایک پائی حکومت سے نہیں لیتے۔رکن کمیٹی اقبال محمد علی نے کہا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل 1 اور 2 کی رپورٹ دی لیکن اسپیشل رپورٹ ابھی تک نہیں دی، ابھی پی ایس ایل 3 اور 4 کا آڈٹ ہونا باقی ہے، میں نے پی سی بی کوخط لکھا کہ پی ایس ایل 5 میں جوا ہوا ہے، جو پی سی بی نے تسلیم کیا ہے، پی ایس ایل فرنچائزز نے پی سی بی پر ہائیکورٹ میں کیس بھی کردیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈیٹر نے بتایا کہ پی ایس ایل 4 کا آڈٹ کورونا کے باعث تاخیرکا شکار ہوا لیکن ہم نے شروع کردیا ہے۔

ابوبکر امانت

ایڈیٹر ’’واضح رہے‘‘ اینڈ ’’سوشل میڈیا مارکیٹر‘‘

ابوبکر امانت