لیکن اب جب وہ دوبارہ انگلینڈ جا رہے ہیں تو انھیں اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ یہ دورہ ان کے کریئر کو بنا بھی سکتا ہے اور بگاڑ بھی سکتا ہے۔
فخر زمان کہتے ہیں ’انگلینڈ کے دورے پر کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز ان کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔’میں اس بات سے بالکل متفق ہوں کہ یہی وہ تین دن ہیں جو میرے بین الاقوامی کیرئر کو دونوں طرف لے جاسکتے ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ میں ان میچوں میں اچھی کارکردگی دکھا کر ناکامی کے طویل سلسلے کو ختم کرسکوں۔‘