تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج۔ عمران خان چور قرار

pdm ka ecp ke bahir ehtijaj imran khan chor qarar
  • واضح رہے
  • جنوری 19, 2021
  • 11:20 شام

الیکشن کمیشن کے باہر ہونے والے مظاہرے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہر حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب  میں کہا کہ چور، چور کی گردان کرنے والا خود چور نکلا۔ مریم نواز نے کہا کہ کہا جب دھڑا دھڑ پیسہ آرہا تھا تب پتا نہیں تھا، جواب دینا پڑا تو ایجنٹس یاد آگئے، اگر یہ سب تمہارے ایجنٹس نے کیا ہے تو ذرا یہ بھی بتادو کہ 2018 کے الیکشن میں تمہارے بیلٹ باکسز میں ووٹ کس ایجنٹ نے ڈالے تھے؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کیس تو دنوں میں چلتا ہے اور دنوں میں ختم ہوجاتا ہے ، پاکستان کے سب سے بڑے فراڈ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سات سال میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل سے پیسہ عمران خان کو دیا گیا، عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کرانے کی 30 بار کوشش کی، چوری نہیں کی تو اتنی بار سماعت ملتوی کرانے کی درخواست کیوں کی؟

مریم نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوگوں سے فنڈ لو گے تو مودی کی کامیابی کی دعائیں بھی مانگی جائیں گی، الیکشن کمیشن کی ناکامی اور خاموشی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، جب آر ٹی ایس بند کیا گیا تو الیکشن کمیشن نے کیوں نوٹس نہیں لیا؟

انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر نااہل اور نالائق شخص کو حکمران بنایا گیا تو الیکشن کمیشن کیوں نہیں بولا؟ آج کمر توڑ منہگائی ہے ، عوام پر پیٹرول بم گر رہے ہیں ، الیکشن کمیشن بھی شریکِ جرم ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے