لاہور: مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن مین حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جنرل سیکرٹری (ن) لیگ احسن اقبال نے کہا امید ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ساتھ دیں گی۔ ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز اوراحسن اقبال کی زیر صدارت (ن) لیگ کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کااجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب کی 3 نشستوں پر پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار لانے پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں الیکشن کامیدان بھی خالی نہیں چھوڑیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت فارن فنڈنگ کیس کا این آر او لے کر بیٹھی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی لاہور میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں شرکت کی جس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں سے متعلق مشاورت کی گئی، حتمی منظوری سابق وزیراعظم نواز شریف دیں گے۔
🔥🚀 !Wazehrahe.pk Is Available FOR SALE 🚀🔥
We are offering Wazehrahe.pk for purchase, a well-established platform with strong Google traffic, a Facebook page with 17,000+ followers, and an active YouTube channel with published videos
.If you are interested in acquiring this website and its assets, please send your offer to info@wazehrahe.pk along with your mobile number
.We will contact you if your offer is suitable