تازہ ترین
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں میڈیا اور وکلأ سے گفتگوتعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔

پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و استحقاق نے پاکستان کرکٹ کے بڑوں کو بلا لیا

  • محمد قیصر چوہان
  • ستمبر 21, 2020
  • 1:23 شام

لاہور(واضح رہے)پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و استحقاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ،

چیف ایگزیکٹیواور ڈائریکٹرنیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرکو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین احسان مانی،چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و استحقاق کے اجلاس میں بدھ کو پیش ہوں گے۔ انہیں وہاں چوہدری محمد حامد حمید کی طرف سے ملازمین کی بھاری تنخواہوں کے حوالے سے اُٹھائے گئے سوالات کے جواب دینا ہوں گے۔دوسری جانب ملکی کرکٹ کے فیصلہ سازوں نے نتھیا گلی کے پرفضا مقام پر اگلے تین سالہ پلان پرتفصیلی مشاورت مکمل کرلی،احسان مانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تمام شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی تھی،

شرکا نے 2سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ ایک معمول کا اجلاس تھا جس میں سب نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر نقطہ نظر بیان کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں زمبابوے سے سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی، اگلے ماہ مہمان ٹیم کی آمد کے پیش نظر مجوزہ شیڈول اور سیکیورٹی انتظامات سمیت تمام معاملات پر حکومتی عہدیداروں کو اعتماد میں لینے کے بعد سیریز کے پروگرام کا باقاعدہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی سپورٹس سے تین سالہ معاہدے کے بعد تمام شعبوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجائے گا،اس حوالے سے مجوزہ پلاننگ پر بھی بریفنگ دی گئی،ملکی اور انٹرنیشنل سیریز کی براہ راست کوریج کیلئے بورڈ خود پروڈکشن کرے گا۔فارغ اوقات میں مختلف پروگرام تیار کرکے چلائے جائیں گے۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس اور دیگر امور پر غور کرنے کے ساتھ بعض اہم سفارشات پر اتفاق کرنے کے بعد گورننگ بورڈ کے شرکا کو بھی اعتماد National-Assembly-750x369میں لینے کا فیصلہ کیاگیا۔ کوڈ آف ایتھکس لاگو کرنے پر بھی زور دیا گیا

محمد قیصر چوہان

سینئر صحافی،مصنف اورنیشنل وانٹرنیشنل امور،سپورٹس سمیت دیگر موضوعات پر لکھتے ہیں جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز بھی کرتے ہیں۔

محمد قیصر چوہان