تازہ ترین
تعلیمی نظام میں سیمسٹر سسٹم کی خرابیاں24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، عمران خانایشیائی کرنسیوں میں گراوٹ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کی جیت ڈالر کو آگے بڑھا رہی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیاتاریخ رقم کردی؛ کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑوں گا؛ ٹرمپ کا حامیوں سے فاتحانہ خطابیورو و پانڈا بانڈز جاری کرنے کی حکومتی کوشش کی ناکامی کا خدشہکچے کے ڈاکوؤں پر پہلی بار ڈرون سےحملے، 9 ڈاکو ہلاکبانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ اٹک سے بازیابایمان مزاری اور شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےپشاور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنیکا حکم’’سلمان خان نے برادری کو رقم کی پیشکش کی تھی‘‘ ؛ بشنوئی کے کزن کا الزامالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جماعت تسلیم کر لیابشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیںجسٹس منیر سمیت کتنے جونیئر ججز سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنےآئینی ترمیم کیلئے حکومت کو کیوں ووٹ دیا؟مبارک زیب کا ردعمل سامنے آ گیاذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کو اس ہفتے FATF مالیاتی جرائم کی واچ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔امریکہ سیاسی تشدداج جو ترمیم پیش کی گئی قومی اسمبلی میں اس سے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔عدلیہ کے پنکھ کٹ گئے۔فضل الرحمان کہتے ہیں کہ اتحاد نے آئینی ترمیم کی مخالفت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کیا۔

پاکستانیوں کے حیرت انگیز کارنامے

pakistaniyon ke herat angez karnamay
  • واضح رہے
  • مئی 7, 2021
  • 10:24 شام

نت نئے ریکارڈز ہر عمر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد خصوصاً نوجوانوں کیلئے خصوصی دلچسپی کے حامل ہوتے ہیں

منفرد ریکارڈز کا ڈیٹا رکھنے والے معروف اشاعتی ادارے ”گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز“ کی جانب سے ہر سال دنیا میں کسی بھی جگہ انجام دیئے جانے والے اچھوتے اور نت نئے کارناموں کو ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ ہر سال شائع کیا جاتا ہے۔ اس کتاب میں پاکستانیوں کے کارنامے اور ریکارڈ بھی سالانہ بنیادوں پر شامل پوتے رہے ہیں، لیکن بہت سے پاکستانیوں کے کارنامے تاحال لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

”واضح رہے“ نے مختلف ذرائع سے تحقیق کرکے با صلاحیت پاکستانیوں کے کارناموں کی تفصیلات اکٹھا کی ہے تاکہ پاکستانی قوم اور خاص طور پر ہماری نوجوان نسل یہ کہہ سکے کہ ”ہم بھی کسی سے کم نہیں“۔

او لیول میں ریکارڈ ساز نتائج

٭ 2011ء میں علم ابراہیم شاہد نامی ایک طالب علم نے 17 برس کی عمر میں کیمبرج کے امتحان میں 24 مضامین میں 23 میں اے گریڈ حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اس اعزاز کے بعد اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ابراہیم شاہد کا کہنا تھا کہ میں نے 24 سبجیکٹس میںسے 23 میں اے گریڈز لے کر جو ریکارڈ بنایا، وہ میرے اور میرے ملک کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے، کیونکہ اس سے پہلے O Level کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔

pakistaniyon ke herat angez karnamay

گردے کی سب سے بھاری پتھری

٭ 24 جون 2008ء کو وزیر محمد ولد عباس علی جاگیرانی نامی شخص کے دائیں گردے میں موجود 620 گرام وزنی پتھری سندھ کے چاندکا میڈیکل کالج اسپتال کےNephro-Urology ڈپارٹمنٹ نے آپریشن کے ذریعے نکالی، جو کہ اپنے حجم اور وزن کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی انسانی پتھری ہے۔

٭ اسی طرح 2011ء میں بھی آپریشن کے ذریعے انسانی جسم سے دنیا کا سب سے بڑا گردہ نکال کر تین پاکستانی سرجنوں نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ یہ کارنامہ ڈاکٹر عبد الرشید نے اپنے دو دیگر ساتھی ڈاکٹروں، ڈاکٹر الطاف حسین اور ڈاکٹر مول چند کے ہمراہ لاڑکانہ کے چاندکا میڈیکل کالج ہسپتال میں ”مہر“ کی رہائشی 30 سالہ خاتون ”وزیرن ملاح“ کے جسم کا آپریشن کر کے اس کا 1.8 کلو گرام انتہائی وزنی ناکارہ گردہ نکال کر انجام دیا جس کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ ریکارڈ بک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان تینوں ڈاکٹروں کے نام کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا گردہ رکھنے والی خاتون وزیرن ملاح کا نام بھی درج کر لیا گیا ہے۔

دنیا کا کم عمر جج

٭ محمد الیاس نے جولائی 1952ء میں صرف 20 سال اور9 ماہ کی عمر میں سول جج کا امتحان کا پاس کیا، لیکن پھر اسے سول جج بننے کے لیئے رائج تمام ضروری قانونی کاروائیوں سے گزرنا پڑا جن میں اس کا طبی جسمانی معائنہ بھی شامل تھا جس کے بعد اس نے مزید 8 مہینے انتظار کے بعد لاہور میں سول جج کے طور پر کام شروع کرکے دنیا کے سب سے کم عمر سول جج ہونے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

کہنی سے اخروٹ توڑنے کا کارنامہ

گزشتہ برس 2020ء پاکستانی مارشل آرٹسٹ کے کارنامے سال کے بہترین ریکارڈ میں شمار کیا گیا۔ راشد نسیم نے کہنی کی مدد سے 256 اخروٹ توڑ نے کا ریکارڈ بنایا۔ جبکہ دوسرے میں ایک منٹ میں مکوں سے 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹ کو توڑا تھا۔ اس سے قبل سابقہ ریکارڈ 40 مرتبہ کے ٹارگٹ کو توڑنے کا تھا۔

pakistaniyon ke herat angez karnamay

٭ پاکستانی شہری ڈاکٹر محمد کریم ببانی نے 15 اکتوبر 2004ء کو قرآن مجید کا ایک انتہائی مختصر سائز کا نسخہ شائع کیا، جس کی لمبائی 1.7 سینٹی میٹر اور چوڑائی 1.28 سینٹی میٹر ہے۔ یہ نسخہ اب تک پاکستان اور پوری دنیا میں شائع کردہ قرآن پاک کے تمام نسخوں میں سائز کے حوالے سے سب سے چھوٹا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس

محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی کاوش ایدھی فاؤنڈیشن کو 1997ء میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کے طور پر شامل کیا گیا۔

کِنگ سائز کُرتا

٭ پاکستانیوں کے لیے یہ بات یقیناً باعث فخر ہے کہ ملک میں دنیا کا سب سے بڑا کرتا بنایا گیا ہے۔ اس کرتے کی لمبائی عام میڈیم سائز کے کرتے سے30 گنا زیادہ ہے، اس کی ہر کف 15 فٹ چوڑی ہے جبکہ آستین کی لمبائی تقریباً 57 فٹ ہے۔ اس کرتے میں لگائے گئے صرف ایک بٹن کا وزن 10 کلو گرام ہے، ٹوٹل 4 بٹن لگائے گئے ہیں۔ کنگ سائز کرتے کی تیاری میں 8 سو گز کپڑا استعمال کیا گیا اور اس کی سلائی میں 450 میٹر دھاگہ استعمال ہوا۔ ان تمام چیزوں کو ملا کر اس کرتے کا کل وزن 800 کلو گرام ہے۔ اس کرتے کی تیاری میں 50 ماہر درزیوں نے حصہ لیا اور یہ 30 دن کی مدت میں تیار ہوا۔

سب سے زیادہ ککس

٭ 2012ء میں مارشل آرٹ کے ماہر احمد حسین نے ایک پائوں پر کھڑے ہو کر 30 منٹ میں 1110 ککس مار کر مارشل آرٹ Kicks میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ احمد حسین کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ کے ضلع دیر کے بالائی علاقے سے ہے ۔

سب سے بڑا تالا

٭ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حاجی جاوید اقبال کھوکھر نے 2.59 میٹر یعنی 102 انچ لمبا،1.22 میٹر یعنی 48 انچ چوڑا اور 46 سینٹی میٹر یعنی 18 انچ گہرایا موٹا 890 کلوگرام وزنی دنیا کا سب سے بڑا تالا بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ یہ تالا جس چابی سے کھولا اور بند کیا جاتا ہے صرف اس کا وزن 70 کلوگرام ہے۔

سب سے طویل ٹیسٹ اننگز

٭ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر حنیف محمد نے23 جنوری 1958ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹائون بارباڈوس میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 16 گھنٹے اور 10 منٹ تک بیٹنگ کرتے ہوئے 337 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیسٹ میچوں کی تاریخ کی سب سے طویل انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

کان سے اٹھائے جانے والا دیو ہیکل آلہ

٭ لاہور کے ظفر گل نے جم میں ایکسرسائز کیلئے استعمال ہونے والے 73 کلو وزنی باٹ ایک شکنجہ کے ذریعے اپنے سیدھے کان سے لٹکا کر ایک انوکھا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ دنیا میں کسی انسان کے صرف ایک کان سے لٹکایا جانے والا یہ سب سے زیادہ وزن ہے۔

واضح رہے

اردو زبان کی قابل اعتماد ویب سائٹ ’’واضح رہے‘‘ سنسنی پھیلانے کے بجائے پکّی خبر دینے کے فلسفے پر قائم کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر قومی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ عوامی دلچسپی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے