آئی ایم ایف پروگرام زخم پر نمک پاشی ہے۔ سابق پی ٹی آئی رہنما
جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے 6 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ’’بہت کم، بہت دیر سے‘‘۔ (Too little, Too late)
این آر او مانگنے، دینے والے پر لعنت بھیجتا ہوں۔ شاہد خاقان
سابق وزیر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کو پتا ہی نہیں کہ این آر او کیا ہوتا ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی نے گوادر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
ہفتے کی شام پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں گھسنے والے 4 عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو شہید کیا۔ جبکہ فورسز کی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ۔ حکومت اپنی شرائط منوانے میں ناکام
بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے ساتھ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول نہیں کیا جائے گا۔ شرح سود 1.25 فیصد بڑھانے کے علاوہ ٹیکسوں کی شرح میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
لاہور میں خودکش حملہ۔ اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق
دھماکہ معروف بزرگ سید علی ہجویری کے مزار کے باہر ہوا، جس کا ہدف پولیس وین تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
پاکستانیوں کی اکثریت استعمال شدہ گاڑیاں پسند کرتی ہے
ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 64 فیصد صارفین پرانی گاڑی، جبکہ 34 فیصد نئی کار خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستان کا وہ حصہ جہاں اشیاء سستی کردی گئیں
گلگت بلتستان کے تاجروں نے احترام رمضان میں ڈیری مصنوعات، دال، چاول اور مشروبات سمیت کھانے پینے کی متعدد اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔
ریاست مدینہ کے دعویداروں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی
رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے بجائے آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے پیٹرول 9 روپے مہنگا کردیا۔ آٹا اور پھل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
گورنر ہاؤس جامعہ کراچی کی انضباطی کمیٹی پر اثر انداز
شعبہ ابلاغ عامہ میں اساتذہ کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے سیاسی جماعت کے کارکن کو کارروائی سے بچانے کیلئے اجلاس کے دوران ہی نوٹس جاری کر دیا گیا۔
’’ثاقب نثار نے ڈیم کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا‘‘
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ڈیمز کے معاملے پر سیاست کررہی ہے۔ سابق چیف جسٹس نے صرف اپنی تشہیر پر 13 ارب روپے پھونک ڈالے۔