سندھ پولیس جہاں کبھی سیاست کبھی الزامات اور کبھی دوسرے الزامات کی زد میں رہتی ہے وہیں یہ بات بھی قابل غور اور تاریخ کی کتابوں کا حصہ ہے کہ سندھ پولیس کے قیام کو 177 سال ہوگئے ہیں۔
سندھ پولیس کو 1 مئی 1843 میں قائم کیا گیا تھا۔ چارلس نیپئر کمانڈر انچیف انڈیا اور اس وقت گورنر سندھ تھے زمداریاں زیادہ ہونے کے سبب سندھ پولیس چیف کی زمداری لیفٹینٹ مارسٹن نے سنبھالی اور دو اصولوں ہر سندھ پولیس کی بنیاد رکھی گئی۔
ایک یہ کہ فوجی اداروں سے سندھ پولیس کا واسطہ نہیں ہوگا جبکہ پولیس خود مختار ہوکر قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ تاریخ کے ان تمام کرداروں کو سابقہ آئی جی سندھ سندھ سعود مرزا صاحب نے سندھ پولیس میوزیم کی عمارت میں ان کو محفوظ کیا ۔
یوں بھی بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ سندھ پولیس کا ادارہ، پاکستان کا سب سے پرانا پولیس کا محکمہ ہے۔