لاہور( پ ر) پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہا ہے کہ قربانی کی لازوال داستانوں کے بعد وطن اپنی آزادی، وقار اور علیحدہ تشخص برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں جس کا مظاہرہ 6 ستمبر 1965ءکو افواج پاکستان کی جانب سے بھی کیا گیا، افواج پاکستان کے آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کی ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کے عزائم کو شکست دی ہے، پاک وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہے، ہمیں پاکستان کے جغرافیے کے ساتھ ساتھ اس کے نظریے کی بھی حفاظت کرنا ہوگی کیونکہ قومیں اپنے نظریات پر زندہ رہتی ہیں،پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی
سرحدوں کی حفاظت کیلئے جان نچھاور کرنے والے قوم کے محسن ہیں اور قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پیس اینڈ جسٹس سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین میاں نعیم الدین نے کہاکہ پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے بڑوں نے تاریخ انسانی کی ناقابل فراموش قربانیاں پیش کی ہیںکروڑوں لوگو ں نے اپنے گھر بار اور جائدادیں چھوڑ کر ہجرت کی ، لاکھوں نے پاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،پاکستان کے قیام کا مقصد اللہ کا نظام قائم کرنا تھا لیکن 73 سال تک پاکستان کے اقتدار پر مسلط رہنے والوں نے نہ صرف پاکستان کے جغرافیے کو نقصان پہنچایا بلکہ اس کے نظریے سے بھی بے وفائی کی جس کی وجہ سے آج ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات نے گھیر رکھاہے، موجودہ حکومت کو پاکستان کی نظریاتی شناخت کو بحال اور اسلامی تشخص کو اُجاگر کرنے کی طرف خصوصی توجہ دینا ہوگی۔