کراچی: نیشنل سیلنگ چیمپئن شپ آپٹمسٹ میں پاکستان ایئرفورس نے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ پاک فضائیہ کے پلیئرز نے تمام 6 میڈلز جیت لئے۔
6 روزہ مقابلوں میں آخری دو ریسز کا انعقاد گزشتہ اتوار کو ہوا، پی اے ایف یاٹ کلب سے منسلک زین مجموعی طور پر چیمپئن بن کر ابھرے۔
زین نے زیادہ تر ریسز اپنے نام کیں، ان کے علاوہ پی اے ایف سے ہی وابستہ احمد نے بھی شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسری پوزیشن پائی۔
پی اے ایف کی ہی زویا تیسرے نمبر پر رہیں، آپٹمسٹ گرلز کلاس ایونٹ میں پی اے ایف کی زویا نے گولڈ، مریم عباسی نے سلور جبکہ آمنہ عباسی نے برانز میڈل جیتا، ایونٹ کلفٹن میں کھلے سمندر میں منعقد کیا گیا۔